برطانوی فوج کو نئے چھوٹے ڈرون ہیلی کاپٹر فراہم کر دیے گئے

آپ تمام لوگ یقیناً ڈرون کے لفظ سے تو ضرور واقف ہونگے؟ جی ہاں پائیلٹ کے بغیر اُڑنے والے کسی بھی چھوٹے بڑے طیارے کو عام اصطلاح میں ڈرون کہاجاتا ہے۔  آئے روز ہمارا بہترین دوست ملک امریکہ ہمارے ملک کے بعض اہم علاقوں پر ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کرتا رہتا ہے جسکی بدولت دہشت گرد تو کم مرتے ہیں لیکن بے گناہ اور معصوم افراد زیادہ۔

حال ہی میں افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے مزید چھوٹے چھوٹے ڈرون ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ Black Hornet Nano نامی یہ ہیلی کاپٹر صرف 10 سینٹی میٹر لمبا ہے اور اسکا وزن صرف 16 گرام ہے۔ لیکن اس چھوٹے سائز کے باوجود یہ انتہائی مضبوط اور پائیدار ہے اور یہ تیز ہوا اور گرم، سرد موسم کا بخوبی مقابلہ کر سکتا ہے۔

black-hornet

اس ننھے ڈرون میں ایک طاقتور کیمرہ نصب ہے جو 800 میٹر کی ریج سے لائیو تصاویر اور ویڈیو براڈکاسٹ کر سکتا ہے۔ ایک دفعہ چارج کرنے پر اس ڈرون کو 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کم و بیش آدھے گھنٹے کے لیے اڑایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مریکی ڈرون ہیلی کاپٹر جسکی 65 آنکھیں ہیں

ڈرون کو بذریعہ جی پی ایس نقشہ بھی سمجھایا جاسکتا ہے اور فوجی اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اپنی ان جدید ترین صلاحیتوں کے ساتھ یہ ڈرون چھپے ہوئے دشمنوں اور خفیہ شکنجوں کی شناخت کے لیے بہت موثر ثابت ہوگا۔

drone2

برطانوی فوج اس سے قبل بھی ایک چھوٹا ڈرون ہیلی کاپٹر استعمال کر رہی تھی لیکن اسکا اصل مقصد زخمی فوجیوں کو تلاش کرنا تھا۔ برطانوی فوج کے ترجمان کے مطابق اس نئے Black Hornet Nano ڈرون کی بدولت انہیں دشمن حملہ آوروں سے بچنے میں کافی مدد ملنے کا امکان ہے۔

منبع