گلیکسی ایس تھری 3 کا چھوٹا بھائی جرمنی میں متعارف

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بھی آگاہ کیا تھا کہ سام سنگ کی جانب سے مشہور زمانہ سمارٹ فون گلیکسی ایس 3 کا کم قیمت ورژن گلیکسی ایس 3 منی متعارف کروایا جارہاہے۔ اس حوالے سے کل جرمنی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

گلیکسی ایس 3 کا یہ چھوٹا بھائی 4 انچ لمبی سکرین کا حامل ہے اور اسکا وزن کم و بیش 112گرام ہے۔ فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 4 انچ لمبی سکرین ریزولیوشن 800×400
  • پراسیسر 1GHz ڈول کور
  • 1GB ریم اور 16GB میموری
  • 5 میگا پکزل کیمرہ اورسامنے کی جانب ویڈیو کیمرہ
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1
  • NFC اور میموری کارڈ کی سہولت

گو کہ خیال کیا جارہاتھا کہ یہ نئی ڈیوائس بھی گلیکسی ایس 3 ہی کی طرح تیز رفتار کواڈ کور پراسیسر اور کم از کم 8 میگا پکزل کیمرے سے مزین ہوگی لیکن ایسا نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق سام سنگ کے اس موبائل فون کا اصل حریف آئی فون 5 نہیں بلکہ کم قیمت موبائل فون جیسے HTC One V اور نوکیا لومیا 800 وغیرہ ہیں۔

یہ فون نومبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اندازاً پاکستان میں اسکی قیمت 35000 روپے سے 40000 روپے کے درمیان ہوگی۔