پی ٹی سی ایل کی نئی آفر : اب نائٹرو سروس صرف 2100 روپے ماہانہ میں دستیاب

پی ٹی سی ایل کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک نئی آفر کے تحت اب 9.3 Mbps تھری جی ایوو نائٹرو کے ماہانہ چارجز کو 3000 روپے سے کم کرکے 2100 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس نئی آفر کے تحت وہ تمام صارفین جو 20 ستمبر 2012 کے بعد ایوو نائٹرو سروس حاصل کریں گے انہیں  اگلے بارہ ماہ تک رعایتی نرخ فراہم کیے جائیں گے۔

اس آفر کے تحت آپ یا تو الگ سے ڈیوائس خریدیں گے جسکی قیمت 4000 روپے ہے یا پھر آپ تین ماہ کا بل 6000 روپے  ایڈوانس ادا کرکے مفت ڈیوائس حاصل کرسکتے ہیں۔جو کہ پہلی آپشن کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔یاد رہے کہ یہ آفر صرف نئے صارفین کے لیے ہے، لہذا اگر آپ پہلے ہی ایوو نائٹرو صارف ہیں تو آپ کو آفر حاصل کرنے کے لیے نیا کنکشن خریدنا ہوگا۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف نئے صارفین کے لیے موثر ہے۔
  • تین ماہ کا بل ایڈوانس ادا کرنے کی صورت میں آپکو ڈیوائس مفت فراہم کی جائے گی۔
  • آفر کا دورانیہ ایک سال ہے اور یہ صرف کمرشل نائٹرو پیکجز کے لیے دستیاب ہے۔
  • یہ آفر پری پیڈ اور ڈسکاونٹ پیکجز پر دستیاب نہیں۔
  • 9.3 Mbps سپیڈ کا انحصار مختلف عوامل پر ہے ، لہذا ہوسکتا ہے کہ آپکو ملنے والی سپیڈ اس سے کم ہو۔