فاروق اعوان کو نیا چیئرمین پی ٹی اے مقرر کر دیا گیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد یاسین کی مدت ملازمت 23 جولائی 2012 کو ختم ہوجانے کے بعد گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق اعوان کو نیا چیئرمین پی ٹی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔

pta-chairman-building

پی ٹی اے ایک آزاد حکومتی ادارہ ہے جسکا مقصد آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ ، مقابلہ بازی کی حوصلہ افزائی ، صارفین کے مفاد کے تحفظ اور اعلیٰ میعار کی آئی ٹی سی سروسز کو یقینی بنانے کیلئے ایک شفّاف ریگولٹری نظام کی تشکیل ہے۔اسکا قیام 1996 میں عمل میں آیا۔

تھری جی لائسنس نیلامی کا عمل شروع ہونے کی توقع

پی ٹی اے کا چیئرمین بننے کے لیے اتھارٹی کا ممبر ہونا ضروری ہے۔ جن کی تعداد تین ہوتی ہے۔فاروق اعوان اتھارٹی کے تیسرے ممبر ہیں۔پی ٹی اے چیئرمین بننے کے بعد اب انہیں سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔پی ٹی اے کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد اب امید کی جارہی ہے کہ تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل جلد شروع ہوجائے گا۔جس سے نہ صرف صارفین کو جدید ٹیکنالوجی میسر آسکے گی بلکہ حکومت کو بھی بے پناہ مالی  فائدہ حاصل ہوگا۔