آسان سوال کے جواب پرنوکیا کا خصوصی بیٹ مین لومیا 900 جیتیں

اگر آپ ہالی وڈ فلموں کے شوقین ہیں تو آپ یہ بات جانتے ہونگے کہ بیٹ مین سیریز کی اگلی فلم The Dark Knight Rises کو اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کیا جا رہاہے۔ اس حوالے سے نوکیا کی جانب سے اپنے نئے موبائل فون ’نوکیالومیا 900‘ کا ایک خصوصی ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ نہ صرف یہ موبائل فون بیٹ مین کے لوگو سے مزین ہے بلکہ اس میں بیٹ مین کے والپیپرز ،گیمز اور دیگر ایپلی کیشنز بھی شامل کی گئی ہیں۔

نوکیا کی جانب سے آج اپنے فیس بک پیج پر اعلان کیا گیا ہے کمپنی فیس بک پر بیٹ مین سے متعلق ایک آسان سوال کے جواب پر 5 خوش نصیب افراد کو یہ خصوصی موبائل فون انعام میں دے گی۔ اس مقابلہ میں پوری دنیا سے کوئی بھی فرد حصہ لے سکتا ہے۔ مقابلہ میں حصہ لینے اور قوائد کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں http://nokia.ly/NANF0y۔
یہ مقابلہ 2 جولائی 2012 تک جاری رہے گا۔

نوکیا کی جانب سے بیٹ مین کی نئی آنے والی فلم کا ایک خصوصی ٹریلر بھی جاری کیا گیا ہے، ملاحظہ کیجئے: