موبی لنک جاز کی جانب سے نئے صارفین کے لیے ہر ہفتے تین ہنڈا سوک

یوفون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب موبی لنک جاز کی جانب سے نئی سم آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ جس میں جاز کی نئی سم خریدنےیا کسی دوسرے نیٹورک سے جاز پر منتقل ہونے والے افراد کو ہفتہ میں 50 روپے بمع ٹیکس استعمال کرنے پر بذریعہ قرعہ اندازی تین نئی 1800 سی سی ہنڈا سوک انعام میں دی جائیں گی۔

موبی لنک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سکیم کے تحت ہر ہفتے تین نئی سوک گاڑیاں انعام میں دیں جائیں گی۔آفر 22 جون 2012 سے شروع ہوچکی ہے ، لیکن یہ آفر کب تک موثر ہے اسکے بارے میں کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
شرائط و ضوابط:

  • آفر میں حصہ لینے کے لیے صارفین کو ہر ہفتے(سوموار سے اتوار) 50 روپے کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا۔
  • یہ آفر ان تمام نئے صارفین کے لیے موثر ہے جنہوں نے 22 جون 2012 سے موبی لنک جاز نیٹورک کو جائن کیا ہے۔
  • یہ آفر صرف جاز صارفین کے لیے ہی موثر ہے، جذبہ صارفین اس آفر کا حصہ نہیں ہیں۔
  • انعام میں دی جانے والی ہنڈا سوک کے ماڈل کا فیصلہ موبی لنک کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
  • انعام جیتنے کے لیے سم آپ کے نام پر ہونا لازمی ہے۔
  • انعام جیتنے پر خوشنصیب صارفین کو موبی لنک کی جانب سے بذریعہ کال مطلع کیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا خیال رکھیے کہ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ لہذا اگر آپ کو کوئی کال یا ایس ایم ایس موصول ہو جس میں آپ سے موبائل کارڈ یا رقم کا مطالبہ کیا جائے تو اس کا جواب ہرگز نہ دیں۔
  • گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر اخراجات صارف کو خود برداشت کرنا ہونگے۔
  • دیگر شرائط لاگو ہونگی۔