وارد کے ہر نئے کنکشن پر 1500 منٹ ’مفت‘

وارد ٹیلی کام کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی آفر کے تحت اب  اپنے تمام نئے اور ایم این پی صارفین کو تین ماہ تک 50 روپےیا زائد کے ری چارج پر 500 منٹ ماہانہ مفت فراہم کیے جائیں گے۔

آفر کی تفصیلات:

  • یہ آفر ان تمام صارفین کے لیے موثر ہے جو وارد کی نئی سم (گلو ،جیو یا وارد پری پیڈ) خریدیں یا کسی دوسرے نیٹورک سے وارد پر منتقل ہوں۔
  • ہر ماہ 50 روپے یا زیادہ کا ری چارج کرنے پر آپ کو تین ماہ تک 500 منٹ ماہانہ فراہم کیے جائیں گے، یعنی تین ماہ میں کل 1500 منٹ۔
  • یہ فری منٹ صرف وارد سے وارد کالز کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں اور انکی معیاد تین دن ہوگی۔
  • فری منٹ حاصل کرنے کے لیے کم از کم ہر ماہ 50 روپے ری چارج کرنا ہونگے۔
  • یہ آفر کارڈ یا ایزی لوڈ کے ذریعے ری چارج کروانے پر دستیاب ہے، بیلنس شئیرنگ کے ذریعے ری چارج کرنے پر مفت منٹ نہیں دیے جائیں گے۔
  • یہ آفر  محدود مدت کے لیے صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
  • بقایا فری منٹس کی تفصیلات جاننے کے لیے #7*200* ملائیے۔
  • تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔