ایچ ٹی سی چاچا : فیس بک بٹن اور بہت کچھ

یوں تو ایچ ٹی سی کے جانب سے اور بھی فیس بک فونز متعارف کروائے گئے ہیں لیکن ان میں ایچ ٹی سی چاچا سب سے الگ ہے۔ یہ ایچ ٹی سی کی جانب سے QWERTY کی بورڈ کا حامل پہلا کینڈی بار فون ہے جو کہ بلیک بیری کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

فون کی نمایاں خصوصیات:

  • 2.6 انچ ٹچ سکرین جسکی ریزولیوشن 320×480 پکزل ہے۔
  • QWERTY کی بورڈ اور فیس بک بٹن۔
  • 800 میگا ہرٹز پراسیسر ، 512 ایم بی ریم۔
  • اینڈرائیڈ جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم۔
  • 5 میگا پکزل کیمرہ اور D1 ویڈیو کی سہولت ، ویڈیو کالنگ کے لیے الگ کیمرہ۔
  • وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ایف ایم ریڈیو۔


فیس بک بٹن:
یوں تو ایچ ٹی سی چاچا کے تمام فیچر مارکیٹ میں موجود باقی موبائل فونز سے ملتے جلتے ہی ہیں  لیکن اس فون کی سب سے خاص بات ہے فیس بک بٹن۔ فیس بک بٹن کے ذریعے آپ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ فیس پر اپنے اکاونٹ سے متعلق مختلف کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ بٹن دبائیں اور اپنا سٹیٹس اپڈیٹ کریں، بٹن دبائیں اور نئی تصویر یا ویڈیو اپلوڈ کریں۔ اس موبائل فون میں فیس بک کے تمام فیچر اس انداز میں شامل کیے گئے ہیں کہ اگر فیس بک فون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

اگر دیکھا جائے تو آج کل کے ڈول کور موبائل فونز کے مقابلے میں اس فون کے فیچرز کم درجہ ہیں لیکن پھر بھی فون استعمال کرنے میں کافی تیز ہے، چھوٹی سکرین کی بدولت اکثر موبائل فون پر ویب سائیٹس دیکھنے میں کافی دقت پیش آتی ہے اسی طرح چھوٹی سکرین کی وجہ سے آپ اس فون پر کچھ گیمز بھی انسٹال نہیں کر سکتے۔

گو کہ فون کی سکرین آپ کو شروع شروع میں کافی عجیب لگے گی لیکن اگر آپ ایس ایم ایس اور فیس بک کے شوقین ہیں تو یقیناً یہ فون آپکے لیے بہترین ہے۔  اگر آپ بلیک بیری یا دیگر QWERTY کی بورڈ فونز پسند کرتے ہیں تو یقیناً اینڈرائیڈ سے مزین یہ سمارٹ فون بھی آپکو پسند آئے گا۔پاکستانی مارکیٹ میں یہ فون 21 ہزار سے 23 روپے کے درمیان دستیاب ہے۔ جسکے ساتھ Brightex کی ایک سالہ وارنٹی ہوگی۔ اسکے علاوہ یہ فون یوفون کے بنڈل پیکج میں بھی دستیاب ہے۔