مشہور زمانہ گیم کاونٹر سٹرائیک اب کھیلیں اینڈرائیڈ پر بھی

اگر آپ ویڈیو گیمز کے دلدادہ ہیں تو یقیناً آپ نے کاونٹر سٹرائیک کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ دراصل یہ ہالف لائف گیم کا ایک حصہ تھا ۔ یہ وہی گیم ہے جسے  دنیا بھر سے آن لائین گیمز کے متوالے بڑے شوق سے کھیلتے آئے ہیں۔

اور اب یہ گیم گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہے۔ اس حوالے سے XDA پر موجود ڈیویلپرز دو مختلف ورژنز پر کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک پرانے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور دوسرا 2.3 اور نئے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے گا۔

کاونٹر سٹرائیک کا نام ذہن میں آتے ہی ملٹی پلئیر گیم کا تصور آتا ہے۔ لہذا اس موبائل گیم کو بھی آپ آن لائین اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

گو کہ گیم پر ابھی کام کیا جارہا ہے لیکن آپ اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن کے لیے اسے یہاں سے اور نئے ورژن کے لیے یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

 

منبع