اوبنٹو جلد ٹیبلٹ کمپیوٹر اور سمارٹ فونز پر بھی

ذراع کے مطابق کینونکل نے اوبنٹو آپریٹنگ سسٹم کو وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی آنے والے سالوں میں اوبنٹو کو سمارٹ فونز ، ٹیبلٹ کمپیوٹر اور دیگر گیجٹس پر دیکھنے کی خواہاں ہے۔

گو کہ اس حوالے سے مختلف ڈیویلپر اوبنٹو کو پہلے ہی سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس پر چلانے میں کامیاب ہوچکے ہیں لیکن اب کی بار کمپنی بھی اس کام میں سنجیدہ نظر آتی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوبنٹو کا نیا ورژن اے آر ایم پراسیسر کو پہلے ہی سپورٹ کرتاہے۔

کمپنی کے مطابق 2014 تک اوبنٹو سے مزین ٹیبلیٹس ، سمارٹ فون ، سمارٹ ٹی وی یہاں تک کہ گاڑیاں بھی مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔دعوی تو سبھی کرتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اوبنٹو مارکیٹ میں اپنی جگہ بناء پائے گا؟ جہاں پہلے ہی آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ونڈوز فون ایک دوسرے کی خلاف بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

منبع