مشہور زمانہ گیم ’میکس پین‘ اب موبائل فون پر

ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کے لئے ’میکس پین‘ یقیناً ایک جانا پہچانا نام ہے۔ راکسٹار گیمز کی ایوارڈ یافتہ  گیم کی کہانی ایک ایسے  پولیس آفیسرکے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی اور نومولود بیٹی کے قاتلوں سے بدلہ لینے کہ لئے کسی بھی قسم کا خطرہ مول لینے کو تیار ہے۔ اس گیم کی سب سے خاص بات ’بلٹ ٹائم‘ یا سلو موشن فیچر ہے۔راکسٹار کے مطابق اس گیم کی کم و بیش 7 ملین کاپیاں فروخت کی گئیں۔

حال ہی میں کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس گیم کا موبائل ورژن جلد پیش کیا جائے گا۔جس میں اصل گیم کے بہت سے فیچرز کے ساتھ ساتھ راکسٹار سوشل کلب اور گیم کنڑولر لگانے کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

راکسٹار کی جانب سے فی الحال اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ گیم کس موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لئے پیش کی جائے گی۔لیکن خیال یہ کیا جارہا ہے کہ گیم ایپل آئی او ایس اور گوگل اینڈرایئڈ دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لئے ہی پیش کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے ابھی کوئی تاریخ تو مقرر نہیں کی گئی لیکن عام تاثر یہی ہے کہ اسے مارچ 2012 میں میکس پین 3 کے ساتھ ہی پیش کیا جائے گا۔

منبع