ٹوئٹر نے 140 حروف کی حد میں نرمی کا اعلان کردیا

مائیکروبلاگنگ  ویب سائیٹ ٹوئٹر نے اپنے آغاز سے صارفین کے لیے ایک ٹوئیٹ کی حد 140  حروف تک محدود کررکھی ہے ۔جس میں تصاویر ، لنکس، ویڈیو اور کسی ٹوئٹر صارف کا نام سب شامل ہوتے ہیں۔

تاہم اب ٹوئٹر نے صارفین کے لیے اس حد میں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب کسی بھی ٹوئیٹ میں صرف لکھے گئے ٹیکسٹ کو ہی 140 حروف کے طور پر گنا جائے گا۔ یعنی تمام تصاویر، ویڈیوز، اقتسابات وغیرہ 140 حروف کی حد میں شامل ہی نہیں کیا جائے گا۔

یہ حد ٹوئٹر کی اصل مقبولیت کا راز ہے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر کی مقبولیت کا ایک بڑا راز اسکی ٹوئیٹ حد ہے جس میں صارفین ادھر اُدھر کی باتیں لکھنے کی بجائے صرف کام کی بات کرتے ہیں اور وہ بھی محض 140 حروف کی حد کے اندر رہتے ہوئے۔ ذراع کے مطابق ٹوئٹر نے ایک بار یہ حد 10000 حروف تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا۔

ٹوئٹر کے جانب سے یہ نئی پالیسی جلدتمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی اور اسکے علاوہ جلد ہی ٹوئٹر کسی بھی صارف کو ٹوئیٹ میں ٹیگ کرنے پر اسکا نام بھی ٹوئیٹ کی حد میں شامل نہیں کرے گی۔