ٹیلی نار نے اسلام آباد صارفین کے لیئے ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا

ٹیلی نار پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں رہنے والے صارفین سے اب ٹیکس پہلے سے کم لیا جائے گا یعنی 19.5 فیصد ایف ای ڈی FEDٹیکس کے بجائے کمپنی نے 18.5 فیصدایف ای ڈی ٹیکس  چارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی دوسری بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی ہےجس کے سارفین کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ کے قریب ہے۔

telenor-itnama

اس تبدیلی کا اطلاق21 ستمبر 2016 سے ہوگا۔اس سے قبل ٹیلی نار کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین سے حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ 19.5 فیصد ایف ای ڈی ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، لیکن اب 21 ستمبر 2016 سے اسلام آباد کے صارفین سے 1 فیصد کم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ٹیلی نار نے حال ہی میں 4G سروس کا آغاز بھی کیا ہے، جس کے بعد غالب امکان ہے کہ ٹیلی نار کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔ ٹیلی نار کے علاوہ 4G سروس کا لائسنس زونگ کے ساتھ ساتھ اب موبی لنک کے پاس بھی ہے جس کی وجہ وارد اور موبی لنک کا انضمام ہے۔