موبائل فون سروسز کا زیادہ استعمال کرنے والوں کے لیے موبی لنک کی نئی جاز گولڈ سروس

موبی لنک کی جانب سے آج اپنے جاز صارفین کے لیے جاز گولڈ کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین بہترین پیکجز ، مفت ہیلپ لائن اور سمارٹ فون فنانسنگ جیسی سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔

jazz-gold

جاز گولڈ کیا ہے؟

جاز گولڈ سروس ان صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جن کا موبائل استعمال کافی زیادہ ہے اور انہیں مفت منٹس، ایس ایم ایس  اور موبائل انٹرنیٹ ہر وقت درکار رہتا ہوں۔ اس نئی سہولت کے تحت اب وہ اپنی پسند کے بنڈل پیکجز حاصل کرسکتے ہیں جس میں مہینے بھر ان کا گذارہ ہوسکےاور وہ ایک ہی بار اسکے پیسے ادا کرکے بار بار پیکج ایکٹیویشن کے جھنجٹ سے آزاد ہوجائیں گے۔

جاز گولڈ کے تحت صارفین کے لیے ایک نئی ہیلپ لائن 777 متعارف کروائی گئی ہے جہاں صارفین مفت میں پیکجز کے بارے میں مکمل تفصیل حاصل کرسکتے ہیں۔

جاز گولڈ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے پری پیڈ صارفین اس لنک پر اور پوسٹ پیڈ  صارفین اس لنک سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ نئی سہولت پاکستان کے 200 شہروں میں دستیاب ہے اور دنیا کے 140 ممالک میں اسکی رومنگ سروس بھی ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے۔

جاز گولڈ میں پری پیڈ اور پوسٹ دونوں طرح کے صارفین کے لیے کافی قسم کے بنڈل پیکجز موجود ہیں تاہم اگر انکی قیمت کا حساب لگایا جائے تو صارفین کو کوئی خاص فائدہ نہیں مل رہا۔ اسکی بجائے اگر کمپنی ایک آسان پیکج لانچ کرتی تو زیادہ اچھا ہوتا تاکہ ہر قسم کے صارفین کو یہ پتہ ہوتا کہ کال، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ کے ریٹ کیا ہیں اور وہ ان نت نئے پیکجز کی بجائے محض ایک پیکج پر ہی اکتفا کرتے۔