انسٹاگرام نے آئی او ایس صارفین کے لیئے زوم فیچر لانچ کردیا

انسٹاگرام پر صارفین جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کررہے تھے وہ تھا زوم Zoom فیچر یعنی وہ فیچر جس سے آپ تصاویر اور ویڈیوز کو زوم کرسکیں۔ یہ بات سوچنے کے قابل ہے کہ انسٹاگرام نے ایک بنیادی فیچر شامل کرنے میں اتنا عرصہ کیوں لیا۔ اس فیچر سے فلحال آئی او ایس iOS صارفین ہی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس فیچر کے آنے سے آپ اب دو انگلیاں استعمال کرکے کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو باآسانی زوم کرسکتے ہیں جسے عام طور پر Pinch to Zoom بھی کہا جاتا ہے۔اس فیچرکے آئی او ایس کے انسٹاگرام ایپ میں شامل ہونے سے آپ ایپلی کیشن میں کسی بھی جگہ چاہے وہ کسی کی پروفائل ہو یا آپ کی مین فیڈ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز ہوتی ہیں میں زوم کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر کیسے کام کرتا ہے اسے جاننے کے لیئے یہ ویڈیو ملاحظہ کریں:

فی الحال یہ فیچر صرف آئی او ایس صارفین کے لیئے ہے تو اس سے فائدہ اینڈرائیڈ صارفین ابھی نہیں اٹھا سکتے ۔ اینڈرائیڈ صارفین کو مزید چند ہفتے انتظار کرنا ہوگا۔

زوم کیوں ضروری ہے؟

زوم کی ضرورت اس وقت محسوس ہوتی ہے جب تصویر میں دکھائی دینے والے لوگ صحیح دکھائی نہ دے رہے ہوں یا کچھ ٹیکسٹ ہوجو پڑھا نہ جارہا ہو۔ ویسے بھی بقول شاعر، اکثر لوگ حسین چہروں کو زوم کرکے دیکھتے ہیں۔ یعنی قصہ مختصر کہ “زوم” ایک بہت ہی اہم فیچر ہے جو کہ کسی بھی فوٹو ایپلی کیشن کا ایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ انسٹاگرام کو یہ بات کافی دیر بعد سمجھ آئی ہے، تاہم دیر آید درست آید۔