انسٹا گرام نے فوٹو میپ فیچر ختم کردیا

انسٹاگرام نے حال ہی میں نیا فیچر زوم متعارف کروایا تھا۔ لیکن اب باری ہے پرانے فیچر کو ختم کرنے کی اور یہ فیچر فوٹو میپ Photo Map کا ہے۔یہ فیچر آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ لوکیشن کے ساتھ اپلوڈ تصاویر کو دیکھ سکیں۔ یعنی اس فیچر کے ذریعے آپ کو اپنی اور دیگر دوستوں کی ایسی تصاویر جن پر جگہ بھی بتائی گئی ہو کو نقشہ پر دیکھنے کی سہولت تھی۔ جیسے جیسے آپ  مختلف جگہیں زوم کرتے جائیں تو تصاویر نظر آتی جاتی تھیں۔

instagram-photomap-itnama

انسٹاگرام نے فی الحال فوٹو میپ فیچر صرف دوستوں کی تصاویر کے لیئے ختم کیا ہے۔ آپ اپنی تصاویر اب بھی دیکھ سکتے ہیں لیکن جلد ہی اسے بھی ختم کردیا جائے گا۔ یعنی اس فیچر کو مکمل ختم کردیا جائے گا۔

فوٹو میپ فیچر ختم کرنے کی وجہ

فوٹومیپ فیچر ختم کرنے کی وجہ انسٹاگرام نے یہ بتائی ہے کہ صارفین کی بڑی تعداد اس فیچر کو استعمال نہیں کررہی ہے یا بہت بڑی تعداد میں صارفین ایسے ہیں جو اس فیچر کے متعلق جانتے ہی نہیں ہیں۔ اگر آپ بھی یہ فیچر پہلی دفعہ سن رہے ہیں یا استعمال نہیں کرتے تو آپ انسٹاگرام کی بتائی گئی وجہ کو درست ثابت کررہے ہیں۔