ایچ ٹی سی نے پاکستان میں 4 نئے ڈول سم فور جی فون متعارف کروا دیے

سمارٹ فونز بنانے والی تائیوان کی مشہور کمپنی ایچ ٹی سی نے کچھ عرصہ قبل ہی ایک بار پھر سے پاکستانی موبائل فون مارکیٹ میں واپسی  کا سفر شروع کیا ہے۔ اب ایچ ٹی سی کے سمارٹ فون، ڈسٹری بیوشن ایجنسی مولر اینڈ فپس کےاشتراک سے فروخت کیے جارہے ہیں۔

آج کمپنی کی جانب سے 4 نئے فور جی ایل ٹی ای سمارٹ فونز متعارف کروائے گئے ہیں جو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کے لیے فوری دستیاب ہیں۔ ان فونز میں ایچ ٹی سی ڈیزائر سیریز کے تین فون 628، 630 اور830 جبکہ ون سیریز کاایک فون ایکس 9 شامل ہیں۔

مولر اینڈ فپس کی جانب سے ان فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی اور (Damage Protection) سروس بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام فونز کے ساتھ زونگ کا 6 ماہ کا موبائل انٹرنیٹ بنڈل اور فوڈپانڈا کا 500 روپے کا واؤچر بھی موجود ہے۔

ان نئے فونز کے اہم ترین فیچرز کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

ایچ ٹی سی ڈیزائر 628 :

  • 5 انچ ڈسپلے ، 720p ہائی ڈیفینیشن ریزولیوشن
  • 1.3 گیگا ہرٹز آکٹا کور پراسیسر، 3 گیگا بائیٹ ریم
  • 32 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 256 گیگا بائیٹ میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل بنیادی کیمرہ اور 5 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • ڈؤل سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت
  • 2200 ملی ایمپئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ 5.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم
  • قیمت: 23999 روپے

desire628

ایچ ٹی سی ڈیزائر 630:

  • 5 انچ لمبی سکرین، 720p ہائی ڈیفینیشن ریزولیوشن
  • 1.6 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر 2 گیگا بائیٹ ریم
  • 16 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 256 گیگا بائیٹ میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل بنیادی کیمرہ، 5 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • ڈول سم فور جی ایل ٹی ای
  • 2200 ملی ایمپئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ مارشمیلو 6.0
  • قیمت: 23499 روپے

desire-630

ایچ ٹی سی ڈیزائر 830:

  • 5.5 انچ لمبی سکرین، 1080p ہائی ڈیفینیشن ریزولیوشن
  • 1.5 گیگا ہرٹز آکٹا کور پراسیسر 3 گیگا بائیٹ ریم
  • 32 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 256 گیگا بائیٹ میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل بنیادی کیمرہ، 4 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • ڈول سم فور جی ایل ٹی ای
  • 2800 ملی ایمپئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ مارشمیلو 6.0
  • قیمت: 30999روپے

830

ایچ ٹی سی ون ایکس 9:

  • 5.5 انچ لمبی سکرین، 1080p ہائی ڈیفینیشن ریزولیوشن
  • 2.2 گیگا ہرٹز آکٹا کور پراسیسر 3 گیگا بائیٹ ریم
  • 32 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 256 گیگا بائیٹ میموری کارڈ کی سہولت
  • 13 میگا پکزل بنیادی کیمرہ، 5 میگا پکزل سیلفی کیمرہ
  • ڈول سم فور جی ایل ٹی ای
  • 3000 ملی ایمپئر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ مارشمیلو 6.0
  • قیمت: 30999روپے

htc-one-x-9
ان فونز کی قیمتیں پہلے کی نسبت کافی مناسب ہیں اور امید ہے کہ چینی سمارٹ فون کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین ایچ ٹی سی کو زیادہ اہمیت دیں گے۔ تاہم بیٹری کے معاملے میں یہ فون کچھ پیچھے ہیں اور مولر اینڈ فپس کو یہ خیال بھی کرنا ہوگا کہ صارفین کو بہترین آفر سیلز سروس فراہم کی جائے۔