ایپل آئی فون 7 کی لانچ تقریب براہ راست دیکھنے کا طریقہ

ایپل کے مداحوں کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے، آج کمپنی آئی فون کا نیا ورژن (iPhone 7) اور دیگر نئی پراڈکٹس لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس حوالے سے (Keynote) تقریب آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے سان فرانسسکو میں منعقد ہوگی۔

apple-iphone-7-keynote

ہم آپکو ایپل کی جانب سے لانچ کی جانے والی نئی  پراڈکٹس کی تفصیل آئی ٹی نامہ پر اپڈیٹ تو کریں گے ہی مگر آپ کی سہولت کے لیے یہاں پر کی نوٹ تقریب براہ راست دیکھنے کا طریقہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

ایپل میکنٹوش اور آئی فون پر:

وہ تمام دوست جو ایپل کا آئی فون یا میک بک اور آئی میک وغیرہ استعمال کررہے ہیں انکے لیے یہ براڈ کاسٹ دیکھنا بہت ہی آسان ہے۔ بس اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر ایپل کا یہ صفحہ کھولیں اوررات 10 بجے یہ تقریب براہ راست دیکھیں۔

یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ آپ کے آئی فون پر آئی او ایس 7 اور میک بک وغیرہ پر OS X 10.8.5 اپڈیٹ ہونا لازمی ہے۔

مائیکروسافٹ ونڈوز 10 پر:

وہ تمام دوست جو مائیکروسافٹ ونڈوز کا تازہ ترین ورژن (Windows 10) استعمال کررہے ہیں وہ مائیکروسافٹ کا (Edge Browser) کھولیں اور ایپل کے اس صفحہ پر جاکر براہ راست کوریج دیکھ سکتے ہیں۔

پرانی ونڈوز اور اینڈرائیڈ پر:

اگر آپ کے پاس ابھی بھی ونڈوز کا پرانا ورژن جیسے ونڈوز 7 چل رہا ہے یا پھر آپ یہ کوریج اپنے اینڈرائیڈ سمارٹ فون پر دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے (VLC Media Player) انسٹال کیجئے اور اسکے بعد اس میں (Network Stream) کی آپشن منتخب کریں اور وہاں یہ لنک پیسٹ کیجئے: http://p.events-delivery.apple.com.edgesuite.net/15pijbnaefvpoijbaefvpihb06/m3u8/atv_mvp.m3u8

یاد رہے کہ ایپل کی یہ تقریب سان فرانسکو میں صبح دس بجے شروع ہوگی جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہے۔