فیس بک میسنجر کے لیے انسٹنٹ ویڈیو کا نیا فیچر

فیس بک نے میسنجر کے لیئے تازہ فیچر متعارف کروایا ہے جس کا تعلق ویڈیو سے ہے۔ یعنی آپ چیٹ کرتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ اگر مختصر ویڈیو براہ راست شیئر کرنا چاہتے ہیں تو اب آپ کرسکتے ہیں۔ یہ ویڈیو چیٹ کے اوپر ایک کونے میں نظر آئے گی۔ فیس بک نے اس فیچر کو انسٹنٹ ویڈیو Instant Video کا نام دیا ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ان افراد کے لیئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا جو کہ بات چیت کرتے ہوئے مختصر وقت کے لیئے ویڈیو بھی ایک دوسرے کی دیکھنا چاہتے ہوں۔

یہ فیچر فیس بک میسنجر کے تازہ ورژن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر استعمال کے لیئے دستیاب ہے۔ اگر آپ کے پاس تازہ ورژن انسٹال ہے تو آپ اس فیچر سے فوری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یاد رکھیں اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیئے آپ کے اور آپ کے دوست کے پاس فیس بک میسنجر کا تازہ ورژن ہونا لازمی ہے ساتھ ہی دونوں نے چیٹ کو کھول رکھا ہو اور ویڈیو بھی شیئر کرنا چاہتے ہوں۔

آواز فیس بک نے بند کررکھی ہوگی لیکن اگر آپ چاہیں تو آواز کو کھول سکتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ آواز ڈیفالٹ بند کرنے کی ایک وجہ ہے جو کہ یہ ہے کہ کبھی کبھی آپ صرف ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں آواز نہیں سننا چاہتے تو اس لیئے ڈیفالٹ آپشن میں آواز بند ہوگی مگر آپ سننا چاہیں تو آپ آواز کو باآسانی کھول سکتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ کار

یہ فیچر کیسے استعمال کریں ؟ اور یہ کیسےکام کرے گا؟ اس بارے میں جاننے کےلیئے مختصر ویڈیو ملاحظہ کریں: