ہواوے آنر 8، کمپنی کا کامیاب ترین سمارٹ فون

ہواوے نے آج ہونے والی پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اب تک فلیگ شپ اسمارٹ فون آنر 8 کے تقریباً 15 لاکھ یونٹ فروخت کردیئے گئے ہیں۔ آنر 8 اس سال جولائی میں متعارف کروایا گیا تھا۔

huawei-honor-8-1-5-itnama

ہواوے کے لیئے آنر ایک کامیاب ذیلی برانڈ ثابت ہورہا ہے

اسی موقع پر ہواوے نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ اب تک آنر اسمارٹ فون سیریز کے کل 10 کروڑ یونٹ فروخت کیئے جاچکے ہیں۔کمپنی کے لیئے یہ بڑی کامیابی ہے کہ آنر(Honor) جو کہ تجرباتی طور پر شاؤمی اور دیگر کم قیمت سمارٹ فونز کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا ڈھائی سال کے قلیل عرصہ میں اب خود ایک عالمی شہرت یافتہ برانڈ بن چکا ہے۔

honor8

آنر سیریز کی مقبولیت کی ایک وجہ اچھے فیچرز، بہترین ہارڈ ویئر اور خوبصورت ڈیزئن کا ہونا ہے، جو کہ اسمارٹ فون کی قیمت کا پورا حق ادا کرتے ہیں اور چونکہ اکثر ممالک میں اسے صرف آن لائن فروخت کیا جاتا ہے لہذا اسکی قیمت مقابلہ کی برانڈز سے کافی کم رکھی جاتی ہے۔

آنر 8 کی نمایاں خصوصیات

ہواوے آنر 8 میں 5.2 انچ سکرین کے ساتھ 12 میگا پکزل ڈؤل کیمرہ ہے، فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکزل ہے۔ ساتھ ہی 4 گیگا بائیٹ ریم اور 32/64 گیگا بائیٹ سٹوریج بھی ہے ، جبکہ آپ کو 256 جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرنے کی سہولت بھی مسیر ہے۔ آنر 8 میں 3000 ملی ایمپئر آوربیٹری کا استعمال کیا گیا ہے جو 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارجنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

honor8-glass

ان اچھے ہارڈوئیر فیچرز کے ساتھ ساتھ آنر8 کی سب سے اہم بات اس کا گلاس ڈیزائن ہے، جس کے لیے سامنے کی جانب 2.5D گولائی والا شیشہ جبکہ پچھلی جانب اسے شیشے اور ایلومینم کی تہوں سے مزین کیا گیا ہے، جس کے درمیان فنگر پرنٹ سکینر بھی موجود ہے۔

یہ فون ابھی تک پاکستان میں تو لانچ نہیں کیا گیا تاہم ہماری معلومات کے مطابق ہواوے پاکستان اسے 25 ستمبر تک مارکیٹ میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس فون کی قیمت کم و بیش 45 ہزار روپے کے لگ بھگ ہوگی۔