وائی ٹرائیب نے 10MHz سپیکٹرم پر اپگریڈ کر لیا، نئے پیکجز کا اعلان

وائرلیس انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ صارفین کو بہتر اور تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے کمپنی نے فریکیونسی سپیکٹرم کو اپڈگریڈ کر لیا ہے۔

وائی ٹرائیب کی جانب سے صارفین کو بھیجی جانے والی ای میلز میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور پہلے سے زیادہ انٹرنیٹ والیوم فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

وائی ٹرائیب اب 10 MHz سپیکٹرم پر اپنی سروسز فراہم کرے گی اور انٹرنیٹ پیکجز میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

wi-tribe-new-packages

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں تھری جی اور فور جی سروسز متعارف ہونے کے بعد سے وائی میکس یا وائرلیس انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں کافی خسارے کا شکار ہیں۔ اس کی بڑی وجہ وائرلیس انٹرنیٹ کمپنیوں کی غیر معیاری سروس اور سست رفتار انٹرنیٹ ہے۔

شرائط و ضوابط:

  • 2، 3 اور 4 ایم بی پی ایس پیکجز پر انٹرنیٹ استعمال کی حد 100 گیگا بائیٹ ماہانہ ہے۔ اس سے زیادہ استعمال کرنے پر سپیڈ کم کر دی جائے گی۔
  • 5 ایم بی پی ایس پیکج پر یہ حد 200 گیگا بائیٹ ہے۔
  • نئے پیکجز صرف لاہور، کراچی اور اسلام آباد / راولپنڈی کے لیے موثر ہیں۔