وٹس ایپ میں وائس میل کا فیچر شامل کر دیا گیا

وٹس ایپ نے گذشتہ چند سالوں میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں بہت تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ رابطہ کی اس سروس کا آغاز موبائل میسجنگ سے کیا گیا تاہم اب اس میں ویڈیو اور وائس کال کی سہولت بھی شامل ہے۔

وہ لوگ جو وٹس ایپ کو روز مرہ کالز کے لیے استعمال کرتے ہیں، انکے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وٹس ایپ نے وائس میل کا نیا فیچر بھی جاری کردیا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے اگر آپ کا مطلوبہ نمبر کال نہ اٹھاتا یا مصروف ہے، تو آپ اسکے لیے اپنی آواز میں پیغام چھوڑ سکتے ہیں۔ اس سے قبل کال نہ ملنے کی صورت میں صرف لکھ کر پیغام بھیجا جا سکتا تھا، تاہم اب وائس میسج بھی دستیاب ہے۔

وائس میل بھیجنے کی یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ بس آپ کو وٹس ایپ کی ایپلی کیشن اپڈیٹ کرنا ہوگی۔