اوبر جلد کراچی اور اسلام آباد میں اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز کرے گی

اوبر کو دنیا بھر میں ایک منفرد ٹیکسی سروس فراہم کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ دراصل اوبر اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی جگہ جہاں اوبر کی سروس موجود ہو آپ کو سہولت دیتی ہے کہ آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے اوبر کی فراہم کی گئی اپلیکیشن سے باآسانی ٹیکسی سروس حاصل کرسکیں۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کراچی اور اسلام آباد  میں اپنی ٹیکسی سروس کا آغاز کرے گی۔ یہ اعلان اوبر کی جانب سے ٹوئٹر پر کیا گیا ہے۔

اوبر کا آغاز پاکستان میں تقریباً 6 ماہ قبل لاہور سے ہوا تھا۔ پاکستان میں اوبر کوسخت مقابلہ کاسامنا ہے، جس کی وجہ کریم ٹیکسی سروس ہے جوکہ اوبر سے پہلے پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہے، لیکن اس کے باوجود دیکھا جائے تو اوبر کی ٹیکسی سروس کا کرایہ کریم سے کم اور مناسب ہے۔

کرایہ:

اوبر نے لاہور کے لیئے جو کرایہ مقرر کررکھا ہے اس کا حساب کچھ اس طرح ہے۔ کراچی اور اسلام آباد کے لیئے کرایہ کا حساب مختلف ہوسکتا ہے۔

  • بنیادی کرایہ: 100 روپے
  • فی کلو میٹر کرایہ: 13.7روپے
  • کم از کم کرایہ: 150 روپے
  • فی منٹ کرایہ:3.7 روپے
  • منسوخ کرنے پر 150 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اوبر کا آغاز کراچی میں جلد ہی متوقع ہے لیکن اس کے بارے میں کمپنی نے کوئی خاص دن یا تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا ہے۔ کراچی میں آغاز کے بعد جلد ہی اوبر نےدارالحکومت  اسلام آباد میں بھی اپنی سروس کے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے۔