ٹیلی نار کی فور جی سروس باقی نیٹورکس کی فریکیونسی میں خلل ڈالنے لگی، معاملہ ہائی کورٹ کے سپرد

ٹیلی نار نے حال ہی میں 850MHz فریکیونسی سپیکٹرم حاصل کرنے کے بعد ملک کے 6 بڑے شہروں میں اپنی فور جی سروسز کی ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم دیگر موبائل کمپنیاں ٹیلی نار کے اس اقدام سے خوش نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی ایک درخواست کے مطابق ٹیلی نار کا 4G ںیٹورک دیگر موبائل کمپنیوں کی سروسز میں خلل ڈال رہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ٹیلی نار اور زونگ کے سپیکٹرم میں صرف 3.5MHz کا فرق ہے۔

ٹیلی نار کی سپیکٹرم لائن 879MHz پر ختم ہورہی ہے جبکہ زونگ کی لائن 882.5MHz سے شروع ہوتی ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صرف زونگ بلکہ وارد اور یوفون کی سروسز بھی متاثر ہورہی ہیں۔

cell-towers

کیا اس خامی کو دور کرنا ممکن ہے؟

ٹیلی کام ماہرین کے مطابق اس خامی کو دور کرنے کے لیے ٹیلی نار کو اپنے موبائل فون ٹاورز پر ریسیو فلٹرز لگانا ہونگے۔ تاکہ اسکی وجہ سے دوسرے نیٹورکس کی فریکیونسی میں خلل نہ آئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے 25 اگست کو پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب کر لیا ہے، تاکہ اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔