سونی نے نوگٹ اپڈیٹ حاصل کرنے والی ڈیوائسز کی فہرست جاری کردی

گوگل کی جانب سے نوگٹ اپڈیٹ جاری ہونے کے بعدسونی نے اینڈرائیڈ 7.0 نوگٹ حاصل کرنے والی ڈیوائسز کی ایک فہرست جاری کردی ہے۔ سونی کا کہنا ہے کہ نوگٹ اپڈیٹ فی الحال صرف چند منتخب سونی ڈیوائسز پر دستیاب ہوگی لیکن کمپنی مکمل کوشش میں مصروف کے کہ جلد سے جلد جتنی ڈیوائسز پر ممکن ہو نوگٹ اپڈیٹ کو جاری کرکے صارفین تک پہنچایا جائے۔

sony

نوگٹ اپڈیٹ حاصل کرنے والی ڈیوائسز کی فہرست

سونی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق درج ذیل ڈیوائسز پر نوگٹ اپڈیٹ جاری کی جائے گی:

  • Xperia Z3+
  • Xperia Z4 Tablet
  • Xperia Z5
  • Xperia Z5 Compact
  • Xperia Z5 Premium
  • Xperia X
  • Xperia XA
  • Xperia XA Ultra
  • Xperia X Performance

ایچ ٹی سی اور سام سنگ کے اعلانات

ایچ ٹی سی اور سام سنگ نے بھی اعلانات کررکھے ہیں کہ ان کی بھی منتخب کردہ ڈیوائسز پر نوگٹ اپڈیٹ جاری کی جائے گی۔ ایچ ٹی سی نے 30 جون 2016 کو ایک ٹویٹ کے ذریعے نوگٹ اپڈیٹ حاصل کرنے والی ڈیوائسز کی فہرست جاری کی تھی جن کے نام یہ ہیں:

  • HTC 10
  • HTC One A9
  • HTC One M9

جبکہ سام سنگ نے بھی اعلان کیا ہے کہ  Galaxy Note7 پر نوگٹ اپڈیٹ جلد جاری کردی جائے گی۔

سونی، ایچ ٹی سی اور سام سنگ کی منتخب شدہ ڈیوائسز پر نوگٹ اپڈیٹ جاری ہونے میں وقت لگے گا اور یہ وقت ہر ملک اور ہر ڈیوائس  کے لیئے الگ ہوگا۔تاہم یہ وقت چند ماہ کے درمیان کا عرصہ ہوگا۔