پی ٹی سی ایل نے سمارٹ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس کے چارجز بڑھا دیے

پی ٹی سی ایل کی جانب سے حال ہی میں سمارٹ ٹی وی سروس کے چارجز چپکے سے ایک بار پھر بڑھا دیے گئے ہیں۔ تاہم اس بات یہ اضافہ سیٹ ٹاپ باکس کی مد میں کیا گیا ہے۔

وہ تمام صارفین جو یکم اگست کے بعد سے سمارٹ ٹی وی کنکشن حاصل کریں گے انکے لیے سیٹ ٹاپ باکس کے ماہانہ چارجز 250  روپے سے بڑھا کر اب 300 روپے کر دیے گئے ہیں۔ جبکہ اینڈرائیڈ سیٹ ٹاپ باکس کے چارجز 400 روپے ماہانہ ہونگے۔

smart-tv
صارفین کو 24 ماہ تک سمارٹ ٹی وی سیٹ باکس کا ماہانہ کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے جسکے بعد سیٹ ٹاپ باکس صارف کی ملکیت ہوتا ہے۔ اگر آپ اس مدت سے پہلے سمارٹ ٹی وی کنکشن بند کروا دیں تو آپ کو سیٹ ٹاپ باکس بھی واپس کرنا ہوگا۔