این ٹی سی نے پاکستان کے پہلے نیشنل ڈیٹا سنٹر کا آغاز کر دیا

سرکاری آئی ٹی اور ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والے ادارے این ٹی سی نے پاکستان میں پہلے نیشنل ڈیٹا سنٹر کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں، منسٹر آئی ٹی انوشہ رحمان، چیرمین پی ٹی اے، ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر اعلی سرکاری اور غیرسرکاری حکام نے شرکت کی۔

data-center

ڈیٹا سنٹر حکومتی اداروں کے کام میں معاونت کرے گا

پاکستان کا یہ پہلا نیشنل ڈیٹا سنٹر وفاقی حکومت کے ای-گورننس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد دے گا۔ اس ڈیٹا سنٹر کے لیے این ٹی سی نے ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز اور ہواوے کے ساتھ اس سال مارچ میں معاہدہ کیا تھا، اور پانچ ماہ کے قلیل عرصہ میں اسے عملی شکل دی گئی ہے۔

اس ڈیٹا سنٹر کے لیے Tier III سٹینڈرز کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اسکی بدولت حکومتی اداروں میں ہونے والے سست رو کام میں کچھ تیزی آئے گی۔