اینڈرائیڈ نوگٹ 22 اگست کو ریلیز ہونے کا امکان

نوگٹ (Nougat) گوگل موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا تازہ ورژن ہے۔گوگل نے اس بارے میں تفصیلات کافی وقت سے فراہم کررکھی ہیں اور بیٹا ورژن بھی جاری کررکھا ہے لیکن جاری ہونے والی افواہوں کے مطابق اینڈرائیڈ نوگٹ (Nougat) 22 اگست کو نیکسس5X اور نیکسس 6P کے لیئے جاری کیا جائے گا۔

یہ معلومات کینیڈین موبائل نیٹ ورک کمپنی Telus کی جانب سے جاری ہونے والے اپڈیٹ شیڈول میں سامنے آئی ہیں۔

nougatota

خیال کیا جارہا ہے کہ  نوگٹ پر اپڈیٹ ہونے والے  نیکسس5X اور نیکسس 6P پہلے دو اسمارٹ فون ہوں گے، اور ان کے لیئے اپڈیٹ 22 اگست کو متوقع ہے، لیکن ساتھ ہی ایل جی LG نے بھی نیا اسمارٹ فون LG V20 لانچ کرنے کا ارادہ کررکھا ہے اور تفصیلات کے مطابق یہ فون ستمبر میں لانچ ہونے کا امکان ہے۔

اگر ایل جی اپنا فون ستمبر میں لانچ کردے تو اینڈرائیڈ نوگٹ کے ساتھ LG V20 پہلا فون ہوگا جس پر اینڈرائیڈ کا تازہ ورژن 7.0 شامل ہوگا۔

نوگٹ کے نئے فیچرز

اینڈرائیڈ نوگٹ میں کافی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں، بیٹری کو زیادہ دیر چلانے کے لیئے انرجی سیونگ موڈ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ ملٹی ٹاسکنگ کو بہتر بنانے کے لیئے کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی نوٹیفیکیشن میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے ایک ہی ایپ کے زیادہ نوٹیفیکیشن ہونے پر انہیں ایک گروپ میں تبدیل کردیا جائے گا۔

امید ہے کہ اینڈرائیڈ نوگٹ  دیگر اسمارٹ فون کے لیئے بھی جلد ہی  دستیاب ہوگا۔