جاز چھوٹا ٹی وی – بڑی انٹرٹینمنٹ

جاز نے حال ہی میں اپنے صارفین کے لیئے ایک نیا ٹی وی پیکیج متعارف کروایا ہے جو کہ جاز موبائل ٹی وی سے مختلف ہے۔ اس پیکج کا نام جاز چھوٹا ٹی وی ہے۔اب آپ اپنے موبائل فون پر کرکٹ دیکھنا چاہتے ہوں یا خبریں یا شوق رکھتے ہوں ڈرامہ دیکھنے کا تو جاز چھوٹا ٹی وی کے ذریعے آپ صرف 2 روپے میں 5 گھنٹے تک براہ راست ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیئے آپ کو کسی اضافی انٹرنیٹ پیکج کی ضرورت نہیں ہے۔

chota tv

جاز چھوٹا ٹی وی میں موجود چینل کی فہرست

جاز چھوٹا ٹی – بڑی انٹرٹینمنٹ میں 2 روپے بشمول تمام ٹیکسز کے استعمال پر آپ 5 گھنٹے تک درج ذیل چینل دیکھ سکتے ہیں:

  • پی ٹی وی اسپورٹس
  • جیو تیز
  • دنیا نیوز
  • ہم ٹی وی
  • ایکسپریس نیوز
  • ایکسپریس انٹرٹینمنٹ
  • آج ٹی وی
  • آج انٹرٹینمنٹ
  • پلے ٹی وی
  • دنیا انٹرٹینمنٹ
  • نیوز ون
  • پی ٹی وی ہوم
  • خیبر نیوز
  • خیبر ٹی وی
  • ہم مصالحہ
  • ٹی وی ون
  • پشتو ون
  • کے ٹو
  • اپنا ٹی وی

سبسکرائب کا طریقہ

چھوٹا ٹی وی استعمال کرنے کے لیئے آپ اپنے موبائل براؤزر سے www.chotatv.com.pk وزٹ کریں اور وہاں پر موجود Subscribe بٹن پر کلک کرنے کے بعد اپنا جاز موبائل نمبر لکھیں اور Submit پر کلک کرکے ٹی وی پیکج کو سبسکرائب کرلیں۔ یہ آفر صرف جاز پری پیڈ صارفین کے لیئے ہے اور ٹی وی دیکھنے کے لیے آپ کو جازکا موبائل انٹرنیٹ ہی استعمال کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ چھوٹا ٹی وی کے استعمال پر کسی قسم کے ڈیٹا چارجز لاگو نہیں ہونگے، مگر اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے موبائل پر موجود دیگر ایپلی کیشنز پس پردہ انٹرنیٹ کا استعمال کرسکتی ہیں، لہذا اضافی چارجز سے بچنے کے لیے ایپلی کیشنز کا Restricted Internet Mode آن رکھیں۔