گوگل نے ان چاہے پاپ اپ اشتہارات روکنے کا بندوبست کر لیا

ان چاہے پاپ اپ اشتہارات تو سبھی کو برے لگتے ہیں، اور اب گوگل نے بھی انکے خلاف محاذ آرائی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ گوگل کی جانب سے حال ہی میں جاری کی گئی معلومات کے تحت اب موبائل سرچ پر بہت جلد ایسی ویب سائیٹس کی اہمیت کم کر دی جائے گی جو پاپ اپ اشتہارات دکھا رہی ہے۔

گوگل انتظامیہ کے مطابق ، موبائل فونز کی چھوٹی سکرینوں پر ایسی ویب سائیٹس انتہائی کوفت کا باعث بنتی ہیں جہاں صارفین کو انکی مطلوبہ معلومات کی بجائے سکرین ٹچ کرنے پر بیش بہا اشتہارات دیکھنا پڑتے ہیں۔ تاہم گوگل نے اس کا حال ڈھونڈ لیا ہے اور اگلے سال جنوری سے سرچ الاگرتھم تبدیل کیا جارہا ہے۔

ایسی تمام ویب سائیٹس جو ان چاہے اشتہارات دکھا رہی ہیں گوگل انہیں سرچ میں نہیں دکھایا کرئے گی ۔تاہم اسکی کچھ شرائط ہیں۔ ایسے پاپ اپ اشتہارات دکھانا منع ہیں جو:

  • ویب سائیٹ کھلتے ہیں پورے صفحے پر محیط ہوں، یا ویب سائیٹ کھلنے کے بعد یک دم پورے  صفحے پر ظاہر ہوجائیں
  • ایسے اشتہارت جو ویب سائیٹ کے اصل مواد پر غالب ہوں اور آپ کو ویب سائیٹ دیکھنے کے لیے پہلے پاپ اپ بند کرنا پڑے۔
  • ایسے اشتہارات جو مستقل طور پر ویب سائیٹ کا کچھ حصہ چھپائے رکھیں۔

google-pop-ups

گوگل کی نئی پالیسی صرف ان چاہے اشتہارات روکنے کے لیے ہے

گوگل کی جانب سے اس بات کا دھیان رکھا جائے گا کہ دیگر پاپ اپس جیسے لاگ ان کی سکرین، یا ویب سائیٹ کی پالیسی کا اشتہاراور براؤزر کی جانب سے دکھائے جانے والے اشتہارات اس پابندی سے مستثنی رہیں۔

گوگل کی جانب سے سرچ الاگرتھم کو وقتاً فوقتاً تبدیل کیا جاتا رہتا ہے۔ حال ہی میں گوگل نے اپنی موبائل سرچ پالیسی میں تبدیلی کی تھی جسکے تحت وہ تمام ویب سائیٹس جو موبائل پر صحیح سے لوڈ ہوں انہیں دوسری ویب سائیٹس پر فوقیت دی جارہی ہے۔