گوگل کا نیا فیچر آپ کو انٹرنیٹ پر آپ سے متعلق ہونے والی گفتگو سے آگاہ کرے گا

آپ سبھی نے کبھی نہ کبھی اپنا نام گوگل کرکے یہ تلاش کرنے کی کوشش تو کی ہوگی ہے کہ کونسی ویب سائیٹس یا فورمز پر آپ کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

اسی طرح اگر آپ تھوڑے سے مشہور ہیں تو آپ کے علاوہ دیگر لوگ بھی آپ کا نام گوگل پر سرچ کرتے ہونگے، یا پھر کسی ویب سائیٹ یا بلاگ پر آپ کا نام لیا جاتا ہوگا۔

گوگل نے اب صارفین کے لیے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے جس کے ذریعے جب کبھی بھی انٹرنیٹ پر آپ کا نام شائع ہوگا، گوگل بذریعہ ای میل آپ کو اسکی تفصیلات فراہم کرے گا۔

google-loop

اس فیچر سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو اپنے گوگل اکاونٹ میں سائن ان کرکے اپنا نام تلاش کرنا ہوگا۔ جس پر گوگل کا ایک وجٹ Stay in the loop نمایاں ہوگا۔ جس میں آپ انٹرنیٹ پر اپنا نام شائع ہونے سے متعلق الرٹ سیٹ کرسکتے ہیں۔