گوگل کا سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج عقیدت، فیس بک نے بھی سیفٹی چیک آن کر دیا

گذشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گردی کی کاروائی میں ہلاک ہونے والے پاکستانی شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گوگل نے اپنی ویب سائیٹ پر شمع روشن کی۔

گوگل پاکستان کی ویب سائیٹ پر سرچ بار کے نیچے شمع کی تصویر گوگل کی جانب سے شہدا کے لیے عقیدت کے اظہار کا طریقہ ہے۔

google-candle

اسی طرح فیس بک نے بھی سانحہ کی خبر ملتے ہی ،کوئٹہ کے صارفین کے لیے “سیفٹی چیک” کا نفاظ کر دیا، جسکی بدولت دہشت گردی سے متاثرہ علاقے کے لوگ اپنے چاہنے والوں کو اپنی خیریت کی خبر دے سکتے ہیں۔

دہشت گردی کی اس کاروائی میں 70 پاکستانی شہری شہید ہوئے جس میں بڑی تعداد وکلاء کی ہے۔ اس موقع پر عالمی برادری اور گوگل و فیس بک جیسی سماجی روابط کی ویب سائیٹس کی پاکستانیوں کے ساتھ یکجہتی قابل تحسین ہے۔