اب اینڈرائیڈ میں گوگل سرچ کے استعمال سے کسی بھی ایپ میں تلاش کریں

گوگل نے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون میں موجود گوگل سرچ ایپ کے لیئے ایک نیا فیچر انسائیڈ سرچ Inside Search کے نام سے متعارف کیا ہے۔یہ فیچر کیا ہے اور کیا کام کرے گا؟ دراصل اس فیچر کے ذریعے گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کو سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اپنے فون میں انسٹال کی گئی تمام ایپلی کیشن میں اگر کچھ تلاش کرنا چاہیئں تو باآسانی تلاش کرسکیں۔

جیسے مثال کے طور پر اگر آپ نے کوئی ای میل پر کی گئی بات چیت  تلاش کرنی ہو جو کہ آپ نے خاص موضوع پر کی ہو اور اسے کافی وقت گزر چکا ہو  لیکن اس تک پہنچنے کے لیئے آپ کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر اب گوگل نے اس مشکل کو آسان بناتے ہوئے انسائیڈ سرچ نام سے فیچر متعارف کروادیا ہے جس کے استعمال سے آپ چند سیکنڈ میں اپنے مطلوبہ نتائج تلاش کرسکتے ہیں۔

inside-search

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیئے آپ کو گوگل ایپ میں جا کر وہاں موجود In Apps نام کے ٹیب میں جاکر جو آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں وہ تلاش کرنا ہوگا۔

یہ فیچر فی الحال چند ایپلی کیشن کے لیئے دستیاب ہے جن کے نام یہ ہیں:

  • Gmail
  • Spotify
  • YouTube

گوگل نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں دیگر مختلف ایپلی کیشنز کے لیئے بھی یہ فیچر کام کرے گا۔گوگل نے ان ایپلی کیشنز کے نام بھی جاری کیئے ہیں جوکہ یہ ہیں:

  • Facebook Messenger
  • LinkedIn
  • Evernote
  • Glide
  • Todoist
  • Google Keep

آپ بغیر انٹرنیٹ کے اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے

یہ فیچر آپ کے فون میں موجود ایپلی کیشن میں تلاش کرے گا اور یہ تمام ایپلی کیشن انسٹال ہوں گی  تو اس کے لیئے کسی قسم کے وائی فائی یا ڈیٹا کنیکشن کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ مکمل آف لائن فیچر ہے۔

ایل جی وی 20 پر یہ فیچر اضافی خصوصیت کے ساتھ ہوگا

یہ فیچر گو کہ تقریباً تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر دستیاب ہوگا صارفین کے لیئے لیکن گوگل نے ایل جی V20 میں اس فیچر کے لیئے الگ سے ایک شارٹ کٹ بھی دے رکھا ہوگا جس پر ٹیپ کرنے سے فوری صارفین اپنے فون میں تلاش کرسکیں گے۔ دیگر فون استعمال کرنے والے صارفین کو فی الحال گوگل ایپ کھول کر اس میں In Apps میں جاکر ہی تلاش کرنا  ہوگا۔