جی فائیو نے دو کم قیمت نئے اسمارٹ فون متعارف کروادیئے

جی فائیو نے کم قیمت میں دو عدد نئے اسمارٹ فون جی فائیو جی پاور 5 (G’Five Gpower 5) اور جی فائیو جی پاور 3 (G’Five Gpower 3)  پاکستان میں متعارف کروادیئے ہیں ۔ یہ اسمارٹ فون خریدنے پر کمپنی بطور تحفہ آپ کو وی آر (Virtual Reality) مفت میں  دے گی۔

آیئے دونوں اسمارٹ فون کی خصوصیات پر نظر ڈال لیتے ہیں۔

جی فائیو جی پاور 5 (G’Five Gpower 5)

gpower5-itnama

  • 5 انچ ایچ ڈی سکرین
  • 5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ، فلیش لائٹ کے ساتھ
  • 1.3 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ
  • 16 جی بی سٹوریج اور 32 جی بی تک کارڈ کی سہولت
  • 2 جی بی ریم
  • 1.3 GHz کواڈ کور پراسیسر
  • اینڈرائیڈ 5.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم
  • ڈؤل سم، تھری جی کے ساتھ
  • 4180 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • قیمت 8،999 روپے

 جی فائیو جی پاور 3 (G’Five Gpower 3)

gpower3-itnama

  • 5 انچ ایچ ڈی سکرین
  • 5 میگا پکزل آٹو فوکس کیمرہ، فلیش لائٹ کے ساتھ
  • 1.3 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ
  • 16 جی بی سٹوریج اور 32 جی بی تک کارڈ کی سہولت
  • 1 جی بی ریم
  • 1.3 GHz کواڈ کور پراسیسر
  • اینڈرائیڈ 5.1 لالی پاپ آپریٹنگ سسٹم
  • ڈؤل سم، تھری جی کے ساتھ
  • 4180 ملی ایمپیئر آور بیٹری
  • قیمت 7،199 روپے

دونوں اسمارٹ فون کے فیچر تقریباً ایک سے ہی ہیں لیکن جی پاور 5 میں ریم 2 جی بی ہے جبکہ جی پاور 3 میں ریم 1 جی بی ہے۔ اس کی وجہ سے قیمت بھی مختلف ہے۔ جبکہ قیمت اور ریم کے علاوہ دوسرا فرق ڈیزائن کا ہے۔ دونوں اسمارٹ فون مارکیٹ میں ستمبر میں دستیاب ہوں گے۔