فیس بک نے ونڈوز فون کے لیئے آفیشل ایپ لانچ کردیا

مائیکروسافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 ریلیز ہونے کے بعد فیس بک نے ونڈوز 10 موبائل اور ڈیکسٹاپ کے لیئے اپنا آفیشل ایپ تیار کرنے پر توجہ دی تھی جس کے بعد بیٹا ورژن ونڈوز اسٹور میں متعارف کروایا گیا تھا۔ بیٹا ورژن چند ماہ سے تجربات کے لیئے استعمال ہورہا تھا اور اب فیس بک نے  بیٹا ورژن سے باہر آکر پبلک ورژن لانچ کردیا ہے جوکہ ونڈوز اسٹور سے ونڈوز فون اور ونڈوز ڈیکسٹاپ کے لیئے ڈاؤنلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

فیس بک نے اپنی بنائی گئی ٹیکنالوجی یعنی OSMeta کے ذریعے ایپل اسٹور پر موجود ایپ کو ونڈوز کے لیئے تبدیل کیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے کیا گیا یہ تجربہ کافی حد تک کامیاب ثابت ہورہا ہے۔

ونڈوز فون صارفین کے لیئے یہ خوشی کا موقع ہے کہ انہیں ایک طویل انتظار کے بعد آفیشل ایپ میسر ہے جس میں وہ تمام فیچر اور فنکشن شامل ہیں جو ایپل اسٹور پر موجود فیس بک کے ایپ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یہ امید بھی کافی روشن ہے کہ اب فیس بک جلد ہی کوئی بھی نیا فیچر لانچ کرنے کے بعد اسے اینڈرائیڈ، آئی فون کے ساتھ ساتھ  ونڈوز فون کے لیئے بھی لانچ کرے گا۔

fbwin

پرانی ایپلی کیشن اب کام کی نہیں رہی

گوکہ ونڈوز اسٹور پر فیس بک ایپ موجود ہے جومائیکروسافٹ نے خود بنایا ہے لیکن اس میں فیس بک کے بہت سارے فیچر اور فنکشن موجود نہیں ہیں۔ فیس بک آفیشل ایپ کے لانچ ہونے کے بعد مائیکروسافٹ نے فیس بک کو سپورٹ کرنے کے لیئے اپنا بنایا ہوا ایپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر آپ مائیکروسافٹ کا ایپ ڈاؤنلوڈ کریں گے تو وہاں آپ کو انتباہ کیا جائے گا کہ برائے مہربانی اس ایپ کو ختم کرکے فیس بک ایپ کا نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کریں۔

اس نئے ایپ میں دیگر فیچر کے ساتھ ساتھ لائیو فیچر بھی شامل ہے۔اگر آپ ونڈوز فون صارف ہیں یا ونڈوز ڈیکسٹاپ پر انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کرکے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے اس کے لیئے آپ کے فون میں ونڈوز 10 ہونا لازمی ہے۔