اپنے کمپیوٹر یا موبائل سے خذف کیا گیا ڈیٹا EaseUS ڈیٹا ریکوری سے واپس حاصل کریں

چاہے کمپیوٹر ہو یا موبائل، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا قیمتی ڈیٹا، تصاویر یا اور کوئی۔فائلز غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتی ہیں یا پھر انہیں کوئی وائرس میموری سے خذف کر دیتا ہے۔

تاہم ایسی صورت میں زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اس وقت بہت سے ڈیٹا ریکوری ٹولز موجود ہیں جو آپ کو موبائل، ڈیسکٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر سے خذف کی گئی فائلز کو بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں۔

اس حوالے سے آج ہم EaseUS Data Recovery Wizard کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو مفت بھی ہے اور ونڈوز اور میک دونوں طرح کے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہے۔

data-easeus

کسی بھی کمپیوٹر یا موبائل سے خذف کیا گیا ڈیٹا حاصل کرنا ممکن ہے

اس سافٹوئر کے ذریعے آپ اپنی ہارڈ ڈرائیو، یو ایس بی، میموری کارڈ، کیمرہ، موبائل فون اور دیگر بہت سی ڈیوائسز سے خذف کیا گیا ڈیٹا باآسانی واپس حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے سب سے پہلے اس لنک سے سافٹوئیر کا مفت ورژن حاصل کریں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کریں۔ یاد رہے کہ مفت ورژن میں آپ 2 گیگا بائیٹ تک ڈیٹا ریکور کرسکتے ہیں جبک مزید ڈیٹا ریکوری کے لیے آپ کو اس کا لائسنس خریدنا ہوگا۔

پروگرام چلانے پر یہ آپ سے بنیادی معلومات حاصل کرے گا، مثلا کیا آپ تمام قسم کی فائلز ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں یا صرف تصاویر ، ویڈیوز، یا ای میل وغیرہ۔ اسکے بعد آپ وہ ڈرائیو منتخب کریں گے جس پر خذف کیا گیا ڈیٹا موجود تھا۔

data1

احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں

یہاں اس بات کا خیال رکھیں کہ جیسے ہی آپ کو معلوم ہو کہ کچھ فائلز آپ کے کمپیوٹر یا موبائل سے خذف ہوگئی ہیں تو اس پر مزید فائلز سٹور نہ کریں۔ مثلاً اگر آپ کی فائلز D ڈرائیو میں تھیں اس ڈرائیو میں مزید ڈیٹا سٹور نہ کریں، ریکوری سافٹوئیر بھی کسی دوسری ڈرائیو پر انسٹال کریں۔

data2

اپنی ہارڈ ڈرائیو منتخب کرنے کے بعد بس سکین کا بٹن دبا دیں، سافٹوئیر سسٹم سے خذف کی گئی تمام فائلز آپ کے سامنے سکرین پر دکھا دے گا، جو فائلز آپ کو چاہیے ہوں انہیں سیلیکٹ کرکے Recover کا بٹن دبا دیں۔

اگر آپ کو پہلے سکین میں مطلوبہ فائلز نہ ملیں تو آپ Deep Scan کی آپشن بھی استعمال کرسکتے ہیں، تاہم اس کے لیے زیادہ وقت درکار ہوگا۔

یہ سافٹوئیر اس لحاظ سے بہت اچھا ہے کہ یہ تمام قسم کی ڈیلیٹ کی گئی فائلز ڈھونڈ نکالتا ہے، تاہم آپ کے پاس مفت ورژن میں ریکیوری کے لیے صرف 2 گیگا بائیٹ تک کی سہولت میسر ہے۔

یہ سافٹوئیر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے: