مائیکروسافٹ نے غلطی سے داعش اور سعودی عرب کو ایک قرار دے دیا

مائیکروسافٹ کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب اسکی بنگ (Bing) ٹرانسلیشن سروس نے سعودی عرب کا ترجمہ سیدھا سیدھا داعش کردیا۔ گو کہ مائیکروسافٹ کے اس دعوے میں (کچھ) حقیقت تو ہو سکتی ہے تاہم سعودی حکومت اور شہریوں کو مائیکروسافٹ کی یہ زبان درازی پسند نہ آئی اور سوشل میڈیا پر (گومائیکروسافٹ گو) کے نعرے لگنے لگے۔

bing-microsoft
سوشل میڈیا پر سعودی عرب اور دہشت گرد تنظیم داعش کو آپس میں ملانے پر مائیکروسافٹ کی مذمت کی گئی اور سعودی عرب میں اسکی تمام تر سروسز بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ تاہم مائیکروسافٹ کے وائس پریزیڈنٹ برائے سعودی عرب ، ڈاکٹر ممدوح نجار نے تمام لوگوں سے اس غلطی کی معافی مانگی اور وضاحت کی کہ کمپنی کی جانب سے ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا گیا۔

اس غلطی کی ممکنہ وجہ

ڈاکٹر نجار کے مطابق ٹرانسلیشن سروس کے الاگرتھم میں اکثر تراجم صارفین کی مدد سے شامل کیے جاتے ہیں اور اگر 1000 سے زائد لوگ ایک ہی ترجمہ شامل کریں تو اسے درست مان لیا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ چند صارفین نے جان بوجھ کر ایسا ترجمہ شامل کیا ہو جس سے سعودی عرب کے لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔

ٹرانسلیشن سروس میں موجود اس غلطی کو فوری طور پر درست کردیا گیا ہےاور اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیاگیا ہے کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقع پیش نہ آئے۔ تاہم اگر تراجم صارفین کی مدد سے ہی شامل کیے جاتے رہے تو غلطی یا شرارت کا امکان ہمیشہ موجود رہے گا۔

منبع