بلڈ گروپس دریافت کرنے والے ماہر حیاتیات کو گوگل کا سلام

karlblood

گوگل آج اپنے ڈوڈل کے ذریعے کارل لینڈسٹائنر کی 148 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ شاید آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لیے یہ نام نیاہو تاہم یہ ماہر حیاتیات روزانہ لاکھوں انسانوں کی جان بچانے کا سبب ہے۔

کارل نے 1901 میں پہلی بار خون کے چار مختلف گروپ، یعنی A، B، AB اور O دریافت کیے۔ جسکی وجہ سے انتقال خون کے عمل کا آغاز ہوا۔

کارل نے ایک دوسرے سائنسدان ارون پوپر کے ساتھ مل کر پولیو وائرس کی شناخت پر بھی کافی کام کیا جسکی بدولت اس بیماری کی تشخیص اور علاج میں بے حد معاونت ملی۔

گوگل کے ساتھ ساتھ ہم بھی کارل لینڈ سٹائنر کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انکی ان تھک محنت کی بدولت آج ہم ایک صحت مند زندگی گذارنے کے قابل ہوئے ہیں۔