موزیلا نے فائر فاکس کا 64 بٹ ورژن ریلیز کردیا

firefox64

انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت فائر فاکس براؤزر کے بارے میں ضرور جانتی ہوگی۔ فائر فاکس براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے مقابلے میں ایک بہترین براؤزر مانا جاتا تھا، تاہم گوگل کروم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث اب فائر فاکس درجہ بندی کے لحاظ سے کافی نیچے جاچکا ہے۔ اس پر موجود بہترین پلگ انز سپورٹ کی بدولت آج بھی دنیا بھر سے صارفین کی ایک بڑی تعداد فائر فاکس استعمال کررہی ہے۔
حال ہی میں فائر فاکس کی خالق کمپنی موزیلا نے اس براؤزر کا 64 بٹ ورژن ریلیز کیا ہے۔ گو کہ دیگر براؤزر کے مقابلے میں یہ قدم کافی دیر بعد اٹھایا گیا، مگر موزیلا ڈیویلپرز پرامید ہیں کہ 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین یقیناً فائر فاکس کا نیا ورژن ضرور پسند کریں گے۔
32 بٹ ورژن کے مقابلے میں 64 بٹ ورژن کی پرفارمنس اور رفتار کافی بہتر ہے، تاہم صارفین کو اپنے پسندیدہ پلگ انز انسٹال کرنےمیں شاید کچھ مشکلات پیش آئیں۔ موزیلا کے مطابق اس مسئلہ پر 2016 میں قابو پالیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موزیلا، فائر فاکس کا 64 بٹ ورژن ریلیز کرنے کے لیے کئی سالوں سے کوشاں تھی تاہم اس کے ابتدائی ورژنز بگزاور دیگر مسائل کا شکار رہے۔ اگر آپ موزیلا فائر فاکس کے مداح ہیں اور اس وقت 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں تو اس لنک سے ابھی 64 بٹ فائر فاکس ڈاؤنلوڈ کیجئے۔ فی الوقت یہ 64 بٹ ورژن ونڈوز اور ایپل میکنٹوش آپریٹنگ سسٹمز کے لیے دستیاب ہے۔