سکائپ کا ویب ورژن بالآخر لانچ کر دیا گیا

skype-for-web

VoIP (وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول) سروسز فراہم کرنے والی بیشتر کمپنیوں جیسے وٹس ایپ ، وی چیٹ وغیرہ کی جانب سے اب نہ صرف ڈیسکٹاپ اور موبائل ایپلی کیشنز بلکہ ویب سائیٹ ورژن بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔ صارفین کسی بھی ویب براؤزر میں وٹس ایپ کا ویب ورژن استعمال کرسکتےہیں جسکے لیے انہیں محض ایک کیو آر کوڈ سکین کرنا پڑتا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہےکہ اب صارفین کو ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے جھنجٹ سے نجات دلانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

تو جناب پھر اس دوڑمیں VoIPسروسز فراہم کرنے والی اولین کمپنی سکائپ کیونکر پیچھے رہے۔ مائیکروسافٹ سکائپ کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ اب امریکی اور برطانوی صارفین سکائپ کی ایپلی کیشن انسٹال کیے بغیر ہی اس کا ویب ورژن استعمال کرسکیں گے۔ یعنی اب آپ کو اپنے کمپیوٹر پر بھاری بھرکم سکائپ ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں رہی(تاہم براؤزر پلگ ان انسٹال کرنا لازم ہے)۔اپنی پسند کے براؤزر (ایکسپلورر، کروم، فائرفاکس یا سفاری) میں skype.com کھولیے اور دوستوں کے ساتھ چیٹ یا آڈیو / ویڈیو کال شروع کیجئے۔

skype-web
سکائپ کا ویب ورژن ایپلی کیشن کے مقابلے میں کافی تیز رفتار ہے اور آپ اس میں دوستوں کی گئی پہلے کی گئی گفتگو کو تلاش بھی کرسکتے ہیں۔ کمپنی دعوی کے مطابق ویب ورژن آپکو بہترین آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرتا ہے، تاہم اس کا زیادہ دارومدار آپ کے انٹرنیٹ کنکشن پر ہوگا۔ ویب ورژن میں نوٹیفیکیشنز کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ آپ کوئی پیغام یا کال مس نہ کر دیں۔

سکائپ ویب ورژن اگلے چند ہفتوں تک پوری دنیا کے صارفین کے لیے مہیا کردیا جائے گا۔ آپ کے خیال میں سکائپ ویب ورژن کیا سکائپ کی کھوئی ہوئی مقبولیت بحال کرنے میں کامیاب ہوسکے گا؟ اپنی آراء سے آگاہ کرنے کے لیے نیچے دیا گیا تبصرہ فارم استعمال کیجئے۔