زونگ فور جی سروس جلد لانچ کیے جانے کا امکان، ٹیسٹ سروس کل شروع ہوگی

zong
بالآخر 5 ماہ کی تاخیر کے بعد زونگ  کی جانب سے فور جی سروسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کمپنی کل اسلام آباد میں فور جی سروسز کی لانچ اور ٹیسٹ ٹرائل کا آغاز کرئے گی۔

خیال کیا جارہا ہے کہ سروس فی الوقت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے چنیدہ علاقوں میں شروع کی جائے گی۔ مگر خیال رہے کہ فور جی سروس استعمال کرنے کے لیے صارف کو نئی سم اور 4G enabled موبائل فون کی ضرورت بھی ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وارد ٹیلی کام بھی گذشتہ دو تین ماہ سے فور جی ٹیسٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے، کمپنی کی جانب سے بارہا اعلان بھی کیا گیا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں وارد فورجی سروس لانچ کردی جائے گی۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق وارد نے پی ٹی اے کی درخواست پر اپنی فور جی لانچ کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا ہے تاکہ زونگ، جس نے نیلامی کے دوران 210 ملین ڈالر میں فور جی لائسنس خریدا ہے اسے پاکستان کے پہلے فور جی نیٹورک کا اعزاز ہوسکے۔

زراع کے مطابق تھری جی کی طرح فور جی سروس بھی ٹرائل کے دوران مفت فراہم کی جائے گی، تاہم اس کا دائرہ کار انتہائی محدود ہوگا۔