پاکستان کی سب سے مشہور پراپرٹی ویب سائیٹ زمین ڈاٹ کام کا مختصر جائزہ

 

zameena

جائیداد کی خرید و فروخت کے حوالے سے پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویب سائیٹ Zameen.com کی جانب سے حال ہی میں ایک بلاگرز میٹ اپ کا  انعقاد کیا گیا۔ اس ملاقات کا مقصد بلاگرز اور ڈیجیٹل و سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو زمین ڈاٹ کام پر فراہم کی جانے والی سروسز سے آگاہی دینا تھا۔ کمیونیکیشن مینجر شائستہ ذوالفقار نے حاضرین کو کمپنی سے متعلق معلومات فراہم کیں جن کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

zameen-web

زمین ڈاٹ کام کا آغاز سال 2006 میں دو پاکستانی بھائیوں ذیشان اور عمران نے کیا، اس وقت وہ دونوں لندن میں زیر تعلیم تھے۔ زمین ڈاٹ کام ڈومین کو نیلامی کے ذریعے کم وبیش 5 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا گیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بولی لگانے والوں میں پڑوسی ملک بھارت سے بھی کافی لوگ پیش پیش تھے۔

زمین کا بنیادی مقصد فروخت کنندگان اور خریداروں کو آپس میں ملانا ہے۔ یوں سمجھ لیجئے کہ جسطرح اوایل ایکس پر مختلف چیزیں بیچی جاتی ہیں اسی طرح زمین ڈاٹ کام پر زمین کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔ کمپنی اس وقت کم و بیش 5000 اسٹیٹ ایجنٹس کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ جبکہ اسکے علاوہ کوئی بھی شخص زمین ڈاٹ کام پر اکاؤنٹ بنا کر اپنی جائیداد یا مکان کو فروخت یا کرائے پر دے سکتا ہے۔

ceo

زمین کی ویب سائیٹ پر خریدوفروخت کے اشتہارات کے ساتھ ساتھ بلاگ، فورمز اور نقشہ جات کا سیکشن بھی موجود ہے، جسکی مدد سے آپ نہ صرف لاہور، کراچی، اسلام آباد اور روالپنڈی کی مختلف سوسائیٹیز کے نقشے دیکھ سکتے ہیں بلکہ دیگر افراد کے ساتھ تبادلہ خیالات بھی کیا جاسکتا ہے۔

موبائل انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ویب سائیٹ کا موبائل ورژن بھی جاری کیاگیا ہےاور اسکے ساتھ ساتھ اس میں اردو زبان منتخب کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس سال کمپنی نے پاکستان کے پہلے پراپرٹی میگزین کا آغاز بھی کیا ہے، 60 صفحات پر مشتمل یہ میگزین جائیداد کی خریدوفروخت کی معلومات کے ساتھ ساتھ مختلف رپورٹس، تجزیوں اور پراپرٹی قوانین سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس وقت کمپنی کے ملازمین کی تعداد کم و بیش 150 کے قریب ہےاور اسکے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں تین دفاترہیں۔ مختلف کاموں کے لیے ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جن میں ویب ڈیویلپمنٹ، ڈیٹا چیکنگ اور سیلز کے شعبے نمایاں ہیں۔
zameen-team

پراپرٹی کے حوالے سے عالمی شہرت کے حامل فرانسیسی سرمایہ کار ژیل برانچرڈ اس کمپنی کے چیرمین ہیں جبکہ حال ہی میں کیچا گروپ اور فرنٹیئر ڈیجٹل وینچرز کی جانب سے اسی کمپنی میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیاہے۔

کمپنی دعوی کے مطابق ویب سائیٹ کی ماہانہ ٹریفک پانچ لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانیہ، امریکہ اور خلیجی ریاستوں سے بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ روزانہ زمین ڈاٹ کام کی سروسز استعمال کرتے ہیں۔

stats

تو جناب اگر آپ کو بھی جائیداد کی خرید و فروخت کا کوئی معاملہ درپیش ہے تو زمین ڈاٹ کام کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔ آپ اس ویب سائیٹ پر مفت اکاؤنٹ بنا کر 5 اشتہار چلا سکتے ہیں جسکے بعد مزید اشتہارات چلانے کے لیے آپ کو کچھ رقم ادا کرنا ہوگی۔ تاہم اشتہارات دیکھنے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور آپ اس کے ڈیٹا بیس میں موجود لاکھوں انٹریز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔