یوفون رمضان آفر، سحر سے افطار تک مفت لامحدود کالز

یوفون کی جانب سے اس رمضان اپنے صارفین کے لیے ایک بار پھر لامحدود کالز کی آفر متعارف کروائی گئی ہے، جسکے تحت صارفین سحر سے افطار تک پاکستان میں تمام یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں پر روزانہ 4 روپے علاوہ ٹیکس میں کالز ملا سکیں گے۔

ufone-ramazan-offer
آفر کی تفصیلات:
یوفون کی رمضان آفر کے تحت پری پیڈ صارفین یکم تا 27 رمضان المبارک 1435 ھجری صبح 4 بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک تمام یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبروں پر کسی حد کے بغیر کالز کرسکتے ہیں۔

آفر سبسکرائب کروانے کے لیے آپ کو اپنے موبائل سے #4* ملانا ہوگا۔ اس آفر کے چارجز 4 .78 روپے روزانہ ہیں اور ہر رات 12 بجے آفر کی تجدید خود کار طریقہ سے ہوجایا کرئے گی (بشرطیکہ آپ کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم موجود ہو۔)

شرائط و ضوابط:
یہ آفر تمام پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے اور کالز پر کسی قسم کی حد مقرر نہیں۔
ہر کال ملانے پر سیٹ اپ چارجز 10 پیسہ علاوہ ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔
دیگر شرائط لاگو ہونگی۔