یوفون کی جانب سے پری پیڈ صارفین کے لیے مفت فیس بک سروس

دیگر ٹیلی کام کمپنیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب یوفون کی جانب سے تمام پری پیڈ صارفین کے لیے 2G اور 3G نیٹورکس پر فیس بک کے استعمال کو مفت کردیاگیا ہے۔ تو جناب اب چاہے آپ فیس بک کی ویب سائیٹ کھولیں یا موبائل ایپلی کیشن چلائیں، یوفون کی جانب سے اسکے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

ufone-free

آفر کی تفصیلات:
یوفون کی فری فیس بک آفر تمام پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اپنے نمبر پر یہ سروس ایکٹیو کروانے کے لیے #3434* ملائیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آفر سبسکرائیب کروانے یا روزانہ کسی قسم کے کوئی چارجز لاگو نہیں کیے گئے۔

اہم معلومات:
یہاں یہ بات نوٹ کر لیں کہ یوفون کی جانب سے تھری جی یا ٹوجی انٹرنیٹ کے چارجز کو صرف فیس بک استعمال کے لیے ختم کیا گیا ہے۔ یہ بات تو آپ جانتے ہونگے کہ آج کل سمارٹ فونز میں بیک گروانڈ میں کافی ایپلی کیشنز چلتی رہتی ہیں ڈیٹا Sync ہوتا رہتا ہے۔ لہذا پنے بیلنس کی کٹوتی سے بچنے کے لیےپہلے سیٹنگز میں جا کر Background Data کو Resctrict ضرور کر دیں۔

FILE

دوسری اہم بات یہ ہےکہ یہ سروس صرف موبائل کے ڈیفالٹ براؤزر اور اینڈرائیڈ و آئی او ایس ایپلی کیشنز پر ہی مفت ہے۔ جبکہ اوپرا منی اور دیگر موبائل ایپلی کیشنز جیسے بلیک بیری اور ونڈوز فون پر معمول کے مطابق چارجز لاگو ہونگے۔

دیگر شرائط و ضوابط:
یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے صرف ایک بار سبسکرائیب کرنا ہوگا۔
اس آفر کے تحت فیس بک آڈیو اور ویڈیو کال کو معمول کے مطابق چارج کیا جائے گا۔
اگر صارف پہلے سے ہی انٹرنیٹ بنڈل استعمال کررہا ہے تو پہلے اس میں سے انٹرنیٹ استعمال ہونگا۔
اس آفر پر کسی قسم کی ڈیٹا یا سپیڈ لمٹ نہیں لگائی گئی۔
یہ آفر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔