نوکیا نے موبائل فون چارج کرنے والا پاجامہ متعارف کروا دیا

Nokia-charger

دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں نوکیا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ کمپنی اکثر و بیشتر فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ مل کر صارفین کے لیے کچھ انوکھی چیز تخلیق کرتے ہیں۔ اس سال کے آغاز پر ہی نوکیا نے لندن فیشن ویک کے موقع پر لومیا 1520 سمارٹ فون سے بنا لباس بھی متعارف کروایا۔

تاہم اب کی بار نوکیا نے برطانوی ڈیزائنر اے سوواز کے ساتھ مل کر ایک ایسا پاجامہ تیار کیا ہے جو جیب میں رکھے آپ کے موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے، فون چارج کرنے والا پاجامہ، گو کہ یہ کافی مضحکہ خیز قسم کی ٹیکنالوجی لگتی ہے تاہم اصل زندگی میں اس سے کافی فائدہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ پاجامہ دراصل نوکیا DC-50 وائرلیس چارجنگ پلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے جیب میں پڑے فون کو تاروں کے بغیر چارج کرتا رہتا ہے۔ نہ صرف نوکیا بلکہ اسکی مدد سے دیگر فون جو اس ٹیکنالوجی سے مزین ہوں انہیں بھی چارج کیا سکتا ہے۔

charger

کمپنی کے مطابق یہ پاجامہ جلد فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم چند اہم سوال یہ ہیں کہ کیا اس پاجامہ میں لگی چارجنگ ڈیوائس کو اتار کر چارج کیا جائے گا یا پھر پاجامے کو ہی روزانہ چارجنگ پر لگانا ہوگا؟ اور کیا آپ اسے دھو بھی سکیں گے یا نہیں؟

منبع