ونڈوز فون صارفین کے لیے بالآخر فائل مینجر ایپلی کیشن تیار

ونڈوز فون استعمال کرنے والے صارفین کو شروع سے یہ گلہ رہا ہے کہ اس آپریٹنگ سسٹم میں کسی قسم کا ’فائل مینجر‘ موجود نہیں۔ جسکے ذریعے صارفین فون میں موجود ہر قسم کی فائلز کو دیکھ سکیں یا انہیں شیئر کرسکیں۔ دیگر تمام مشہور موبائل فون آپریٹنگ سسٹمز میں یہ فیچر پہلے سے ہی موجود ہے اور آپ ایپلی کیشن سٹور سے فائل مینجر نامی بہت سی نئی ایپلی کیشنز بھی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں، تاہم آج سے پہلے یہ فیچر ونڈوز فون میں موجود نہ تھا۔

windows-phone-file

لیکن اب ونڈوز فون 8.1 استعمال کرنے والے تمام صارفین سٹور سے جا کر Files نامی ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی ونڈوز فون 8.1 آپریٹنگ سسٹم ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور اسکا فائنل ورژن 24 جون کو لانچ کیا جانے کا امکان ہے۔

files

بہرحال جن صارفین نے اپنا فون اپڈیٹ کرلیا ہوا ہے وہ اس ایپلی کیشن کی مدد سے اپنے فون اور میموری کارڈ میں موجود تمام فائلز کا حساب بخوبی رکھ سکتے ہیں۔ یہ اپیلی کیشن ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں۔