یوفون نے کمرشل بنیادوں پر تھری جی سروس شروع کردی، پیکجز کا اعلان

تھری جی لائسنس ملنے کے بعد آج یوفون نے پاکستان میں اپنی تھری جی سروسز کی کمرشل لانچ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم یوفون کی تھری جی سروس ابھی صرف لاہور، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں ہی دستیاب ہے۔ جبکہ فیصل آباد، پشاور، گوجرانوالہ اور ملتان کے صارفین اس ماہ کے اختتام تک مفت تھری جی سروس استعمال کرسکتے ہیں۔ تھری جی کوریج کے بارے میں جاننے کے لیے اپنے موبائل فون سے #3344* ملائیں جبکہ تھری جی سروس ایکٹیویٹ کرنے کے لیے #7701* ملایئے۔

3g-ufone-speed
میں نے آپ کو پہلے بھی متنباہ کیا تھا کہ جناب تھری جی انٹرنیٹ کی قیمت کچھ کم نہ ہوگی اور عام صارفین شاید ہی اسکے ثمرات حاصل کرسکیں۔ تو جناب وہی ہوا جسکا ڈر تھا۔ یوفون نے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے مختلف تھری جی انٹرنیٹ بنڈلز تو متعارف کروائے ہیں مگر ان کی رفتار اور ڈیٹا والیوم پر حد مقرر کردی ہے۔

اگر آپ کسی قسم کا پیکج منتخب نہیں کرتے تو تھری جی انٹرنیٹ کے چارجز 20 روپے فی میگا بائیٹ ہونگے۔  جس کے بعد آپ کو 19 میگا بائیٹ انٹرنیٹ مفت فراہم کیا جائے گا۔ یعنی آپ کو 20 روپے میں کل 20 میگا بائیٹ ڈیٹا ڈاؤنلوڈکرنے کی اجازت ہوگی۔ کسی قسم کا پیکج کروائے بغیر آپ کو انٹرنیٹ کی سپیڈ 1Mbps فراہم کی جائے گی۔  20  میگا بائیٹ سے مراد یہ ہے کہ آپ یوٹیوب پر دو چھوٹی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں یا پھر 4 ایم پی تھری گانے ڈاؤنلوڈ کریں۔ سمجھانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ یہ ڈیٹا پانچ منٹ کے اندر استعمال کرسکتے ہیں۔

پری پیڈ صارفین کے لیے یوفون کے تھری جی انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

Ufone-1
پوسٹ  پیڈ صارفین کے لیے یوفون کے تھری جی انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل کچھ یوں ہے:

ufone-post-pay-3g
پیکجز کی مزید تفصیل اور مکمل شرائط و ضوابط جاننے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں یا پھر یوفون کی ہیلپ لائن پر کال کیجئے۔ کسی بھی قسم کا تھری پیکج ایکٹیویٹ کروانے سے پہلے اس بات کی تسلی کر لیں کہ آپ تھری جی کوریج کے علاقے میں موجود ہیں کیونکہ یہ نہ ہو کہ آپکا پیکج تو ایکٹیوٹ ہوجائے اور آپ تیز رفتار انٹرنیٹ بھی نہ چلاسکیں۔