مائیکروسافٹ کی نئی سرفیس پرو 3 ٹیبلیٹ، آپ کے لیپ ٹاپ کا نعم البدل؟

مائیکروسافٹ کی جانب سے حال ہی میں سرفیس ٹیبلیٹ کا نیا ورژن سرفیس پرو 3 متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اس ٹیبلیٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سکرین کا سائز 10.1 انچ سے بڑھا کر 12 انچ کر دیا گیا ہے۔ ٹیبلیٹ کا ڈیزائن تو پہلے جیسا ہی ہے تاہم اب کی بار اسکی موٹائی اور وزن کو کافی کم کردیا گیا ہے۔ بڑی سکرین اور ونڈوز 8.1 کی بدولت مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ٹیبلیٹ اب آپ کے لیپ ٹاپ کی جگہ بھی لے سکتی ہے۔

en-INTL-L-Surface-128GB-MQ2-00001-RM1-mnco12 انچ لمبی سکرین کی حامل اس ٹیبلیٹ میں انٹل کے جدید Haswell کور پراسیسر استعمال کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق سرفیس پرو 3 اب تک کی سب سے پتلی ڈیوائس ہے جس میں یہ کور پراسیسر نصب کیے گئے ہیں۔ اس ٹیبلٹ کی موٹائی محض 9.1 ملی میٹر ہے اور اسکا وزن 800 گرام کے قریب ہے۔ پچھلے ورژن کی طرح اس میں بھی کک سٹینڈ اور کی بورڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو کور کا کام بھی کرتا ہے۔ نیا کی بورڈ پہلے کی نسبت کافی بہتر ہے اور اس میں بڑے سائز کا ٹریک پیڈ بھی موجود ہے۔

8e6fb9ad-4219-43fa-8338-a0c2942b2829

سرفیس ٹیبلیٹ کے ساتھ فراہم کیے جانے والے پین میں بھی بہتری لائی گئی ہےاور اب کی بار اس میں پلاسٹک کی بجائے ایلومینم کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس نئی ٹیبلٹ میں سامنے اور پشت کی جانب 5 میگا پکزل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو ہائی ڈیفینیشن ویڈیو بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

01dd9c8c-e40a-4b2b-a419-d2fbea76d0cd

اب کی بار ٹیبلیٹ کے سپیکر سامنے کی جانب نصب ہیں، جبکہ اس میں یو ایس بی 3.0 پورٹ کے ساتھ ساتھ منی ڈسپلے اور میموری کارڈ لگانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ٹیبلیٹ آپ کے موجودہ لیپ ٹاپ کا نعم البدل ثابت ہوسکتی ہے، لیپ ٹاپ کے مقابلے میں اسکا وزن اور موٹائی انتہائی کم ہے تاہم پرفارمنس اس سے بڑھ کر ہے۔

Surface-PDP-128GB-MQ2-00004-P1

فی الوقت یہ ٹیبلٹ امریکہ اور برطانیہ میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، اسکے مختلف ماڈلز کی قیمت کچھ یوں ہے:

  • کور آئی تھری، 4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری : $799
  • کور آئی فائیو، 4 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ میموری : $999
  • کور آئی فائیو، 8گیگا بائیٹ ریم اور256 گیگا بائیٹ میموری : $1299
  • کور آئی سیون، 8گیگا بائیٹ ریم اور 256 گیگا بائیٹ میموری : $1549
  • کور آئی سیون، 8 گیگا بائیٹ ریم اور 512 گیگا بائیٹ میموری : $1949