فیس بک پر گیم انوائٹس سے کیسے جان چھڑائیں؟ ایک آسان ٹیوٹوریل

فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی دوبڑی قسمیں ہیں۔ ایک وہ جو صرف آن لائن گیمز کھیلتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے 500 دوستوں کو دن میں 5000 نوٹفیکیشنز کا تحفہ دیتے ہیں اور دوسرے وہ جنہیں ان فضول گیمز سے سخت چڑ ہوتی ہے اور اس سے زیادہ انgame requests سے ہوتی ہے جو انکی پروفائل پر منڈلاتی رہتی ہیں۔

fb-game-requests

اگر آپ بھی ان گیمز اور نوٹیفیکشنز سے پریشان ہیں تو جناب مزید پریشان ہونے اور دوستوں کو unfriend کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ ان گیمز اور انکی نوٹیفیکشنز کو باآسانی بلاک کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اوپر دائیں جانب تکون پر کلک کیجئے اور وہاں سے Settings کا انتخاب کریں۔

facebook-settings

سیٹنگز کے صفحہ پر بائیں جانب Blocking کا بٹن دبائیں اور اگلی سکرین پر دو آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

blocking

یعنی یا تو آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلیکیشن انوائٹ کو بلاک کر سکتے ہیں یا پھر کسی خاص ایپلی کیشن کو ہی بلاک کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کا دوست اورنگزیب آپ کو Candy Crush کی انوائٹس بھیجتا ہے تو آپ پہلی آپشن میں اسکا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست کینڈی کرش کی ریکیوسٹ بھیج رہے ہیں تو آپ دوسری آپشن کے تحت اس ایپلی کیشن کو ہی بلاک کردیں۔

block-1

apps

امید ہے کہ اس چھوٹے سے ٹیوٹوریل کی مدد سے آپ کی فیس بک زندگی میں کچھ سکون آجائے گا اور ہر سکرین پر منڈلانے والی یہ انوائٹس اور نوٹیفیکشنز کچھ کم ہونگی۔