حکومت پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو تھری و فور جی لائسنس جاری کردیے

آج اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان، میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران تھری و فور جی لائسنس جیتنے والی کمپنیوں کو باقاعدہ طور پر لائسنس جاری کردیے گئے۔ اس موقع پر ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ وزیر خرانہ اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی وٹیلی کام انوشہ رحمان اور پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے بھی شرکت کی۔

ptcl-3g
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تقریب دو دفعہ تاخیر کا شکار بھی ہوئی کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے لائسنس فیس پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس (قابل واپسی) لاگو کردیا تھا۔

تقریب میں  موبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار کو تھری جی، جبکہ زونگ کو تھری اور فور جی کے لائسنس دیے گئے۔ ذراع کے مطابق زونگ اور موبی لنک نے لائسنس کی مکمل فیس اور 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کردیا ہے، جبکہ یوفون اور ٹیلی نار نے ابھی 50 فیصد رقم ادا کی ہی۔

تھری و فور جی لائسنسوں کی نیلامی سے حکومت پاکستان نے کم و بیش 1.2 بلین امریکی ڈالر کمائے ہیں جبکہ ابھی بھی دو لائسنس برائے فروخت ہیں جن سے کم و بیش 500 ملین امریکی ڈالر آمدن کی توقع ہے۔ اسکے علاوہ اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت جہاں صارفین موبائل فونز پر تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کرسکیں گے وہیں ہزاروں افراد کو روزگار بھی میسر آئے گا۔

3g-4g
لائسنس نیلامی کے فوری بعد، یوفون، ٹیلی نار اور یوفون کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں صارفین کو مفت تھری جی سروس فراہم کی جارہی تھی، تاہم اب لائسنس مل جانے کے بعد یہ مفت سروس کل (بروز جمعہ) ختم کردی جائے گی اور ٹیلی کام کمپنیاں تھری جی پیکجز کا اعلان کردیں گی۔